اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ بیان کے مطابق،جنرل شہید تنگسیری دشمن کے خلاف کارروائیوں کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ وہ ساحلی علاقوں اور جزائر کے دفاع کو مضبوط بنانے اور فورسز کی تنظیم نو میں مصروف تھے کہ دشمن کے حملے کا نشانہ بنے، اور شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی قوم اس طرح کی قربانیوں سے مانوس ہے اور اس طرح کے واقعات قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ سپاہ نے اس بات پر زور دیا کہ کمانڈر کی شہادت کے باوجود بحریہ کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور فورسز پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ اپنے مشن کو آگے بڑھائیں گی۔
سپاہ نے اپنے بیان میں اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دشمن کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور خطے میں اپنی دفاعی حکمت عملی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ علیرضا تنگسیری ایران کی بحری دفاعی حکمت عملی میں ایک اہم کردار ادا کر رہے تھے اور ان کی قیادت میں مختلف اہم آپریشنز انجام دیے گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ