بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایران کے ایک باخبر فوجی ذریعے نے بتایا کہ مسلح افواج نے میدانی حالات اور پیشرفتوں کو متناسب بنانے کے لئے ایک نیا تزویراتی منصوبہ مرتب کیا ہے اور چونکہ متحدہ عرب امارات کی آل نہیان حکومت اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے امریکہ کو اڈے دینے کے ساتھ ساتھ ایران کی ارضی سالمیت پر حملے میں امریکہ کی فعال پشت پناہی بھی کی ہے چنانچہ خبردار کیا جاتا ہے کہ ایران کے جزائر پر کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں، ان دو ملکوں کے لئے ایک خصوصی اور عدیم المثال منصوبہ مد نظر رکھا گیا جو انتہائی نقصان دہ اور عبرت آموز ہوگا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، تہران ميں فیصلہ ساز حلقے ان دستاویزات سے نتیجہ آخذ کر رہے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امارات اور بحرین نے امریکی اڈوں کی میزبانی کے ساتھ ساتھ، ایران کی ارضی سالمیت کے خلاف جارحانہ منصوبوں کی پشت پناہی میں فعال کردار ادا کیا ہے۔
ان دو ریاستوں نے اپنے بنیادی فوجی ڈھانچے نیز مصنوعی ذہانت کی سہولیات دشمن کو فراہم کر دی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی مضبوط جوابی کاروائی حتمی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ