بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 76ویں لہر میں ـ جو کوڈنیم "یا ابا عبداللہ الحسین(ع)" سے شروع ہوئی ـ امریکی اور صہیونی اہداف کے لئے ایک نیا محاذ کھول دیا گیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 76ویں لہر میں ـ جو کوڈنیم "یا ابا عبداللہ الحسین(ع)" سے شروع ہوئی ـ امریکی اور صہیونی اہداف کے لئے ایک نیا محاذ کھول دیا گیا۔
بزدل دشمنوں کے بنیادی ڈھانچوں کو فرسودہ کرنے کے عمل کے تسلسل میں امریکی اڈوں کو ڈرون طیاروں اور مائع ایندھن کے حامل 'قیام' میزائلوں اور ٹھوس ایندھن کے حامل "ذوالفقار" میزائلوں کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
تل ابیب، حیفا، گوش دان ٹاؤن اور جنوب میں اشکلون تنصیبات نیز عسقلان شہر میں صہیونی ٹھکانوں کو ٹھوس ایندھن کے حامل بھاری اور گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
اس کاروائی میں، امارات میں امریکی اڈے الظفرہ، عراق میں امریکی اڈے وکٹوریا، بحرین میں پانچویں بحری بیڑے کا اڈہ، اور سعودی عرب میں امریکی شہزادہ سلطان امریکی ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی پائیدار لانچنگ، دشمن کے جدید دفاعی سسٹمز کی ناکامی اور اسٹراٹیجک اہداف کو مؤثر اور وسیع پیمانے پر کامیابی سے نشانہ بنانے کے اس عمل نے امریکہ اور صہیونی ریاست کے فتنہ انگیز حکام کے ان وہموں اور دعوؤں کے باطل کر دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل اور بحری صلاحیت تباہ کی گئی ہے۔
اس لہر میں ہونے والی کاروائی پوری طاقت سے جاری ہے اور اس کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ