11 مارچ 2026 - 05:07
امریکہ کا آپریشنل ڈھانچہ وعدہ صادق-4 کی 36ویں لہر میں تباہ / ٹرمپ ڈینگیں مارنے کے بجائے آ کر اپنے اڈوں کا حال دیکھے، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا: ہم نے بحرین میں امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کے اڈے، قطر میں العدید امریکی اڈے، کویت میں العدیری امریکی اڈے اور کردستان-عراق میں الحریر امریکی اڈے میں دہشت گرد اور شرپسند امریکی افواج کے آپریشنل انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران نے شب قدر (اکیسویں کی شب) کو یا علی ابن ابی طالب علیہما السلام کے کوڈ نیم کے ساتھ قدر، خیبرشکن اور عماد میزائلون سے مذکورہ اڈوں کو نشانہ بنایا اور شر پسند دہشت امریکی فوج کے آپریشنل انفراسٹرکچر کو تباہ و برباد کر دیا۔

سپاہ پاسداران نے وہم و خبط کا شکار امریکی سیاستدانوں سے مخاطب ہوکر کہا ہے: تم تمہیں دعوت دیتے ہیں کہ شیخی بگھارنے اور ڈینگیں مارنے کے بجائے، خطے کا دورہ کروں اور اپنے اڈوں اور اپنے کانپتے ہوئے فوجیوں کا حال دیکھو۔ ایرانی شیر میدان میں کچھ اور کہہ رہے ہیں، آؤ اور نزدیک سے ان کی صداقت کی گواہی دو اور اگر تم سچ بولتے ہو تو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اپنے اڈوں کا دورہ کراؤ۔

یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے جو کچھ گذشتہ 70 برسوں کے دوران ـ کھربوں ڈالر کی لاگت سے ـ خطے میں اپنے لئے جو فوجی ڈھانچہ تعمیر کیا تھا وہ صرف 11 روزہ جنگ میں نیست و نابود ہو گیا ہے اور جنگ:

"تو جنگ ابھی جاری ہے، اور جنگ اس وقت ختم ہوگی جب ایران کے سر سے جنگ کا سایہ ہمیشہ کے لئے ہٹ جائے گا۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha