بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مرکزی خاتم الانبیاءؐ ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں صہیونیوں سے مخاطب ہوکر کہا: اس سے بھی زیادہ، بھاگ دوڑ کرکے تنگ اور تاریک پناہ گاہوں میں چھپنا تمہاری عادت بن جائے گا۔
پیغام کا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دشمن کو ہمارا پیغام یہ ہے:
وسیع پیمانے پر آگ تمہارے سر پر برستی رہے گی۔
بن گوریون ایئرپورٹ سے صہیونیوں کا فرار، بے بس صہیونی ریاست کی نازک صورت حال کی حقیقت کو عیاں کرتا ہے۔ لمحہ بہ لمحہ، تمہاری سانس کے راستے تنگ سے تنگ تر کئے جاتے رہیں گیں۔ اور اس سے بھی زیادہ، بھاگ دوڑ کرکے تنگ اور تاریک پناہ گاہوں میں چھپنا تمہاری عادت بن جائے گا۔
ہماری رگوں میں تازہ خون دوڑنے لگا ہے۔ ہماری خاک پر جارحیت کرنے والوں کے خلاف جنگ کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارا ارادہ آہنی ہے اور اپنی جان سے اس خاک کی سالمیت کے حافظ ہیں۔
تم پر دباؤ سخت سے سخت کریں گے اور انتہائی برا انجام تمہارا انتظار کر رہا ہے۔
"إِنَّ اللّهَ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ؛
یقینا اللہ ناقابل شکست ہے، بڑا سخت بدلہ لینے والا۔"
وَمَا النَّصْرُ إِلاَّ مِنْ عِندِ اللّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ؛
اور نہیں ہے فتح و نصرت مگر اللہ کی طرف سے جو بڑا زبردست ہے، بڑا حکمت والا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ