4 مارچ 2026 - 03:04
امریکی ڈسٹرائر ایرانی میزائل 'قدر-380' اور 'طلائیہ' میزائلوں کا نشانہ بنا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے محکمۂ تعلقات عامہ نے وعدہ صادق-4 آپریشن کے بیان نمبر 19 میں کہا ہے کہ امریکی ڈسٹرائر کو ایرانی 'قدر-380' اور 'طلائیہ' میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا / ڈسٹرائر اور ایندھن فراہم کرنے والے بحری جہاز میں وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے محکمۂ تعلقات عامہ نے وعدہ صادق-4 آپریشن کے بیان نمبر 19 میں کہا ہے کہ امریکی ڈسٹرائر کو ایرانی 'قدر-380' اور 'طلائیہ' میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا۔

بیان کا متن حسب ذیل ہے:

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بحر ہند میں، 650 کلومیٹر کے فاصلے پر، ایک تزویراتی ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے محکمۂ تعلقات عامہ نے وعدہ صادق-4 آپریشن کے بیان نمبر 19 میں کہا ہے کہ سپاہ کی بحریہ نے امریکی ڈسٹرائر کو ایندھن بھرنے کے موقع پر 'قدر-380' اور 'طلائیہ' میزائلوں کا نشانہ بنایا۔

انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق، امریکی ڈسٹرائر اور ایندھن فراہم کرنے والے بحری جہاز میں وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

امریکی ڈسٹرائر ایرانی میزائل 'قدر-380' اور 'طلائیہ' میزائلوں کا نشانہ بنا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha