اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی-کینیڈین تجزیہ نگار نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حکومت کی جارحیت اور ایرانی انفراسٹرکچر، اسکولوں، ہسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ "امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر بمباری ایک جنگی جرم ہے۔
کینیڈا کی ایک یونیورسٹی کے مصنف اور پروفیسر رابرٹ فانٹینا نے بدھ کے روز ارنا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم بشمول ہسپتالوں، رہائشی علاقوں اور اسکولوں کو نشانہ بنانے میں عار محسوس نہیں کرتے۔
اس بین الاقوامی امن اور انسانی حقوق کے کارکن نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر بمباری ایک جنگی جرم ہے لیکن ان جنگی مجرموں کا محاسبہ کرنے والا کوئی (ادارہ) نہیں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام کے قتل اور شہادت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ "کسی بھی ملک کے سیاسی یا فوجی عہدیدار کو قتل کرنا غیر قانونی اور جنگی جرم ہے۔
آپ کا تبصرہ