20 اپریل 2026 - 15:51
پاکستانی زائرین اور طلاب کی جانب سے حرم مطہر رضوی ميں رہبرشہید انقلاب کی مجلس چہلم ۔

رہبرشہید کے چہلم کی اردو زبان میں یہ مجلس مشہد مقدس میں مقیم پاکستانی طلاب، شہریوں اور پاکستانی زائرین نے منعقد کی جس میں 350 سے زائد اردو زبان زائرین اور طلاب نیزان کے اہل خانہ نے شرکت کی

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کے چہلم کی اردو زبان میں مجلس ترحیم امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے صحن غدیر میں منعقد ہوئی جس میں اردو زبان پاکستانی زائرین نے  شرکت کی ۔

رہبرشہید کے چہلم کی اردو زبان میں یہ مجلس مشہد مقدس میں مقیم پاکستانی طلاب،  شہریوں اور پاکستانی زائرین  نے منعقد کی جس میں  350 سے زائد اردو زبان زائرین اور طلاب نیزان کے اہل خانہ نے شرکت کی 

رہبرشہید کے چہلم کی یہ مجلس انتہائی معنوی ماحول میں ہوئي اور شرکا نے رہبرشہید انقلاب کی امنگوں سے اپنی وفاداری کا  بھرپور اعلان کیا ۔ مجلس کے دوران سوگواروں نے قرآن خوانی کی اور دعا و مناجات کرکے رہبرشہید انقلاب رحمت  اللہ علیہ کو ایصال ثواب کیا

مجلس کے آغاز میں علی رضا عادلی نے قرآن کریم کی تلاوت کی اس کے بعد مداح اہلبیت (ع) علی اسدی نے مرثيہ خوانی کی ۔

مجلس کے دوران سید حسن  عسکری نقوی اور نقی حیدرعابدی نے رہبرشہید انقلاب اسلامی کی یاد اور ان کی شان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

 مجلس کو حوزہ علمیہ قم کے استاد  حجت الاسلام ذاکر حسین طاہری نے خطاب کرتے ہوئے حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی اخلاقی اور معنوی شخصیت پر روشنی ڈالی اورمعاشرے پر ان کے معنوی کردار اور اثرات کا ذکرکرتے ہوئے مختلف نکات کا حوالہ دیا اور کہا کہ رہبرشہید انقلاب کے کردار ر گفتار کی وجہ سے ملک کے اندر اور باہر بہت سے پاک قلوب دین اور معنوی اقدار کی جانب راغب ہوگئے۔

حجت الاسلام ذاکر حسین طاہری نے پاکستان کے انقلابی نوجوانوں کی فداکاریوں کو انہی معنوی اثرات کے نمونے قرار دئے اور اس مجلس ترحیم میں اردو زبان زائرین کی وسیع پیمانے پر شرکت کو رہبرشہید سے ان کے دینی اور جذباتی لگاؤ کی علامت بتایا ۔

آخر میں یہ مجلس ذکر سورہ فاتحہ و اخلاص اور  شہدا کے علودرجات اور عالم اسلام میں امن و استحکام کی برقراری کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئي ۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha