بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، فیصلہ کن جوابی کارروائی کے دوسرے مرحلے کا؛ صہیونی ریاست کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں سینکڑوں بیلسٹک میزائل مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف داغے گئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے:
صہیونی ریاست کی بار بار جارحیتوں کے جواب میں سپاہ کے ایرواسپیس کے شعبے کی جانب سے 'وعدہ صادق-3' بڑے پیمانے پر میزائلوں اور ڈرونز کے مشترکہ حملے کا نیا دور شروع کر دیا گیا ہے۔
ایران کے میزائلوں کو تہران سے مقبوضہ علاقوں کی طرف داغنے کا آغاز
میزائل لگنے کی تصاویر
حیفا کی آئل ریفائنری میں آگ ہی آگ
ایرانی میزائلوں اور ڈرونز نے کامیابی سے صہیونی، امریکی اور یورپی ممالک کی متعدد فضائی دفاعی تہوں کو عبور کرلیا۔
ایران کے تازہ میزائل حملے میں کئی جدید ترین ہدف شکن میزائلوں نے صہیونی ریژیم کے اہم تیل اور بجلی کے مراکز کو نشانہ بنایا۔
ایران کے تازہ میزائل حملوں میں کئی جدید ترین 'پوائنٹ ہٹ میزائل' صہیونی ریاست کے تیل اور بجلی کے اہم مراکز کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
ان حملوں کے نتائج:
- مقبوضہ علاقوں کے مرکزی بجلی گِرڈ میں بڑے پیمانے پر خلل پڑگیا
- صہیونی ریژیم کے اہم انفراسٹرکچر کا ایک حصہ معطل
- حیفا ریفائنری میں شدید آتشزدگی
- متعدد صنعتی و فوجی مراکز اور کچھ فوجی ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا
- یہ حملے صہیونی ریاست کی دفاعی ناکامیوں اور ایران کی فوجی صلاحیتوں کا واضح اظہار ہیں۔
وعدہ صادق-3 کے آج کے مرحلے کے دو دور مکمل ہوچکے ہیں اور نئے ادوار کا سلسلہ جاری ہے۔
- سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کلپس میں فلسطینیوں کو دکھایا گیا ہے جو صہیونی اہداف کی طرف جانے والے ایرانی میزائلوں کو دیکھ کر جشن منا رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی خوشیوں کو دیکھ کر صہیونی غاصبوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ایک صہیونی ویب گاہ نے نابلس میں خوشی منانے والے فلسطینیوں کی ویڈیو شیئر کرکے لکھا گیا ہے: "نابلس اور اطراف کے علاقوں میں فلسطینیوں کی خوشیوں کی صدائیں سن لو"۔
وعدہ صادق-3 کی نئی لہر کے دوران پوائنٹ ہٹ میزائلوں نے صہیونیوں کی بجلی پیدا کرنے والے گرڈ اور حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا۔
حیفا میں قدرتی گیس کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
حیفا پر ایرانی میزائل اترتے ہی، اس شہر اور بندرگاہ کی بجلی کٹ گئی۔
ایران نے کونسے میزائل استعمال کئے؟
ایک باخبر ذریعے نے کہا کہ ایران نے اس مرحلے مین عماد، قدر، خیبر شکن میزائلوں سے حیفا اور تل ابیب کو نشانہ بنایا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے دفتر کی جانب سے آپریشن "وعدہ صادق-3" کے نئے دور کے بارے میں اعلامیے کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
"فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى عَلَيْكُمْ؛
اگر کوئی تم پر زیادتی کرے تو تم بھی اس پر اتنی ہی زیادتی کرو جتنی اس نے تم پر کی ہے۔" (البقرہ:194)
صہیونی ریژیم کی آج کی شرارتوں اور جارحیتوں کے جواب میں "وعدہ صادق 3" مشترکہ جوابی کارروائی کے تسلسل میں، صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں کے ایندھن کے کارخانوں اور توانائی کے مراکز کو بڑی تعداد میں میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
جاری رہنے والی جوابی کارروائی:
اگر صہیونی ریاست کی شر انگیزیاں اور جارحیتیں جاری رہیں، تو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواجِ کی جوابی کارروائی اس سے کہیں زیادہ اور وسیع ہوگی۔
فضائی دفاعی کامیابیاں:
سپاہ پاسداران کے ایک مربوط کمانڈ نیٹ ورک اور ملکی فضائی دفاع کے مشترکہ ہیڈکوارٹر کے تحت چلنے والے فضائی دفاعی نظام نے-3 کروز میزائل، 10 ڈرونز اور صہیونی فوج کے درجنوں حملہ آور کواڈکاپٹرز کو ملک کے مختلف علاقوں میں کامیابی سے تباہ کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ