بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ طویل فاصلے تک نگرانی کرنے والے امریکی ریڈار اور فضا میں لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والے متعدد امریکی اسٹراٹیجک طیاروں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
بیان کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله قاصم الجبارین
﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾
گذشتہ رات کے مقابلہ بالمثل (Tit for Tat) آپریشن کی تکمیل میں، سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس کے غیورمجاہدین نے آپریشن نصر 2 کی 15ویں لہر کی ذیلی کاروائی "یا اباصالح المهدی(ع) ادرکنی" کے مبارک کوڈنیم کے ساتھ شروع کر دی۔ اس کاروائی کو دہشت گرد امریکہ کے حالیہ جرائم کے مظلوم شہداء کے نام کر دیا گیا۔
اس کاروائی میں جارح اور طفل کُش امریکی فوج کو سزا دینے اور ان مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے، قطر کے العدید امریکی فضائی اڈے پر ایک ناگہانی اور انتہائی بھاری بھرکم حملہ کیا گیا جس کے دوران ایک طویل فاصلے تک نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھنے والا ریڈار سسٹم اور متعدد امریکی اسٹراٹیجک فضائی ایندھن رسان طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور متعدد دیگر کو شدید نقصان پہنچا۔
امریکی دشمن اور خطے میں اس کے اڈوں کے میزبان جان لیں کہ سرخ لکیروں کو عبور کرنا اور عوام اور غیر فوجی بنیادی ڈھانچے پر حملہ کرنا بہت سخت اور تباہ کن انجام کا باعث ہوگا اور اگر دشمن کی طرف سے یہ سلسلہ جاری رہا تو مزید تباہ کن جوابات راستے میں ہیں؛ ایسے جوابات جو جنگی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ