15 جون 2025 - 15:41
دردناک نتائج سے بچنے کے لئے ایران کے ساتھ جنگ بند کرو، صہیونی اخبار

ایک صہیونی اخبار نے مقبوضہ علاقوں کے حیفا میں واقع اسرائیلی پالایش گاہ کو ایران کے موشکی جوابی حملے سے پہنچنے والے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ صہیونی ریجن کے رہنماوں کو ایران کے ساتھ جنگ روکنی چاہیے تاکہ دردناک نتائج سے بچا جا سکے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی اخبار "ہاآرتص" نے اتوار کو ایک رپورٹ میں لکھا کہ اسرائیلی دفاعی نظامات ایران کے جدید میزائلوں کے سامنے ناکام ہو گئے ہيں جو گذشتہ شب فائر کیے گئے تھے۔ فوجی کمانڈروں اور کابینہ کے رہنماوں کو سبق سیکھنا چاہئے اور دردناک و ناخوشگوار نتائج سے بچنے کے لیے جنگ بند کر دینی چاہئے۔

اسی سلسلے میں صہیونی اخبار 'گلوبس' نے ایران کے گذشتہ شب مقبوضہ علاقوں پر موشک حملے کے نتائج کے بارے میں رپورٹ دی ہے کہ 'لفیتان' اور 'کاریش' کے دو گیس فیلڈز سے گیس کی ترسیل بند ہو گئی ہے، جبکہ حیفا کی آئل ریفائنری نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کے میزائل حملے میں ان کے ایک اہم پلانٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

خبررساں اداے سما کے مطابق، اسرائیلی ریاست کی کئی تیل کی کی ریفائنریوں نے تصدیق کی ہے کہ حیفا کی تیل کی پائپ لائنیں اور ٹرانسپورٹ لائنیں ایران کے میزائل حملوں میں تباہ ہو چکی ہیں۔ اگرچہ ریفائنریاں اپنا کام جاری رکھے ہوئی ہیں، لیکن حتمی پیداواری عمل فی الحال معطل ہے۔

اس سے قبل صہیونی فوجی اور سیکورٹی تجزیہ کار یوسی میلمان نے ایران پر صہیونی ریاست کے جارحانہ اور دہشت گردانہ حملوں اور ایران کے زبردست جوابی حملوں کے بارے میں لکھا تھا: "بدمستی میں جشن منانے کا دور مختصر تھا یہاں تک کہ جمعہ کے روز میں نے اپنے آپ سے پوچھا کہ کیا "کیا اصولی طور پر ایرانیوں کے خلاف جنگ میں اترنا ضروری تھا؟"

یوسی میلمان نے صہیونی ریاست کے سیاسی اور فوجی سرغنوں سے مخاطب ہوکر کہا: "میرا مشورہ ہے کہ نقصانات کم کریں، اور ٹرمپ کا دامن تھامیں تاکہ یہ پاگل پن ایک معقول سمجھوتے پر اختتام پذیر ہو جائے کیونکہ بصورت دیگر ہم اپنے آپ کو بدترین صورت حال میں گھرا ہؤا پائیں گے اور ہم جنگ بندی کے لئے گڑگڑائیں گے اور ایرانی رد کریں گے اور ہماری منت سماجت نہیں مانیں کے"۔

دردناک نتائج سے بچنے کے لئے ایران کے ساتھ جنگ بند کرو، صہیونی اخبار

به گزارش ایرنا، سرزمین های اشغالی بامداد یکشنبه ۲۵ خرداد ۱۴۰۴ برای دومین بار طی چند ساعت گذشته مورد حمله پهپادی - موشکی نیروهای مسلح جمهوری اسلامی ایران قرار گرفت.

واضح رہے کہ مورخہ 15 جون 2025  بروز اتوار، علی الصبح اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے گذشتہ چند گھنٹوں میں دوسری بار مقبوضہ علاقوں پر ڈرون اور میزائلوں سے متعدد حملے کئے ہیں جن میں صہیونی ریاست کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

آپریشن وعدہ صادق-3 کی چھٹی لہر مکمل ہونے کے چند گھنٹوں بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے اشدود اور تل ابیب کے شہروں کو نشانہ بناتے ہوئے مقبوضہ علاقوں پر ڈرون میزائل حملوں کی ایک اور لہر شروع کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha