15 جون 2025 - 16:49
آپریشن وعدہ صادق-3، قومی انتقام کا آغاز ہے، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، ایرواسپیس فورس 

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جمعہ کے روز صہیونی مجرمامہ دہشت گردی میں سپاہ پاسداران کے ایراسپیس کے شعبے کے کمانڈروں کی شہادت پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق "قومی انتقام" کے مشن کا آغاز ہے اور صہیونی ریاست کو جاننا چاہئے کہ وہ زمانہ گذر گیا ہے جب صہیونی جرائم کا ارتکاب کرتے تھے اور انہیں کوئی جواب نہیں دیا جاتا تھا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ نیوز نے جمعہ کے روز غاصب صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ حملے میں سپاہ کی ایرواسپیس فورس کے کچھ سینئر کمانڈروں اور شہید میجرجنرل امیرعلی حاجی زادہ کے ساتھیوں کی افتخار آمیز مظلومانہ شہادت کے سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس کا متن درج ذیل ہے: 

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس کے بعض کمانڈروں اور میجر جنرل حاجی زادہ کے رفقائے کار "محمود باقری، داؤد شیخیان، محمد باقر طاہر پور، منصور صفر پور، مسعود طیب، خسرو حسنی، اور جواد جرسرا" صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ اور بزدلانہ جرائم کے نتیجے میں، جمعہ 13 جون 2025 کی صبح کو جام شہادت نوش کر گئے۔ ہم اس سلسلے میں حضرت ولی عصر امام زمانہ(ع) اور آپ کے نائب برحق، انقلاب اسلامی کے رہبر معظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی)، شہداء کے صابر و شاکر اور معزز خاندانوں، ایرواسییس کے غیور کمانڈروں اور کارکنوں کمانڈروں اور پوری ملت ایران کی خدمت میں تہنیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

بے شک ان عظیم شہیدوں کی قربانیاں ہمیشہ ایران کی قومی تاریخ، خاص طور پر سپاہ فضائیہ کے تابناک ریکارڈ میں محفوظ رہیں گی اور یہ نہ صرف اس فورس کے مستقبل کے جوانوں بلکہ اس سرزمین کے تمام نوجوانوں کے لیے انقلاب، اسلامی نظام، ایران کی عظمت اور سلامتی کی راہ میں قربانی و فداکاری کا مشعل راہ بنیں گی۔ ان کا روشن اور تابناک راستہ ان کے ساتھیوں کے ذریعے مضبوطی اور دوچند طاقت کے ساتھ جاری رہے گا۔

اگرچہ ان سربلند کمانڈروں کی شہادت نے ایرانی قوم اور مسلح افواج کے دلوں کو داغدار کر دیا ہے، لیکن بلاشبہ ان کے پاکیزہ خون نے نہ صرف اسلامی انقلاب کے مضبوط درخت کو تقویت بخشی ہے، بلکہ یہ خون عظیم ایرانی قوم اور اس کے انقلابی فرزندوں کے بین الاقوامی صہیونیت اور اس کے شیطانی اور مجرم حامیوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کو مزید مضبوط اور ثابت قدم بنا دے دگا۔

ہم اللہ کا عاجزانہ شکر ادا کرتے ہیں کہ ملت ایران بالخصوص ان شہداء اور صہیونی جرائم کے دیگر شہداء کے اہل خانہ نے 13 جون بروز جمعہ کی صبح مجرمانہ اور دہشت گردانہ جارحیت کے چند گھنٹوں بعد ہی اس شرارت اور جرم کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے فیصلہ کن اور طاقتور اقدام کیا اور صہیونی دشمن کو ایک بڑے تاریخی نقصان سے دوچار کر دیا۔ یہ صرف "قومی انتقام" کے راستے کا آغاز ہے اور صہیونی ریاست کو جان لینا چاہئے کہ ناقابل احتساب جرائم کا دور ختم ہو چکا ہے۔

جعلی، غاصب اور بھیڑیا صفت صہیونی ریاست کی شکست و ریخت اور بربادی ناگزیر ہے؛ ہم جہاد و شہادت کا جھنڈا لہرا کر شہداء کے مقدس راستے پر گامزن رہیں گے اور اللہ کی مدد اور طاقت سے یہ الہی وعدہ ضرور پورا ہوگا کہ:

"إِنَّهُمْ یَرَوْنَهُ بَعِیدًا * وَنَرَاهُ قَرِیبًا؛

بے شک وہ اسے دور دیکھتے ہیں * اور ہم اسے قریب دیکھتے ہیں۔" (المعارج- 6-7)

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے مظلوم اور قابل فخر شہداء اور مقاومت اور ومی وقار، سلامتی، آزادی اور ملک کی ارضی سالمیت کے دفاع کے تمام شہیدوں کا نام زندہ جاوید اور ان کا مشن قائم و دائم رہے۔ آمین۔

ان جلیل القدر شہداء اور خبیث صہیونی ریاست کے جارحانہ اور دہشت گردانہ حملے کے تمام شہداء کے جلوس جنازہ اور تدفین کا اہتمام 17 جون کو ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha