مقاومت عزت ہے
-
ہم اپنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، نیتن یاھو دھوکہ دہی پر قائم ہے:حماس کا دوٹوک اعلان
اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے دنیا کو صاف صاف بتا دیا ہے کہ قابض اسرائیل کے فریب اور دھوکہ دہی پر مبنی دعووں سے وہ مرعوب نہیں ہوں گے، نہ ہی اپنی مزاحمت کو ترک کریں گے، چاہے اس راہ میں کتنی ہی آزمائشیں کیوں نہ آئیں۔
-
یمن: غزہ پر صہیونی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں یمن کی کاروائیوں میں شدت آئے گی، انصار اللہ
یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا ہے کہ غزہ پٹی پر صہیونی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں غاصب ریاست کے خلاف یمن کی فوجی کاروائیوں میں شدت آئے گی۔
-
مقبوضہ فلسطین: ہمارے بچوں کی تصویریں استعمال نہ کرو، انہیں واپس لاؤ‘، حماس کے ہاں قیدی صہیونیوں کے والدین کا مطالبہ
حماس کے ہاں قید صہیونیوں کے والدین نیتن یاہو پر برس پڑے، حکومت کو لکھے گئے خط میں انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہو گیا، ہمارے بچوں کی تصویریں سیاسی مقاصد اور جنگ کو طول دینے کے لئے استعمال نہ کرو۔
-
تصویری رپورٹ | غزہ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی مجرم فوجیوں نے بروشرز تقسیم کر کے فلسطینیوں کو حملے کی دھمکی دی ہے اور انہیں حکم دیا ہے کہ وہ جنوب اور دیگر علاقوں کی طرف چلے جائیں۔ اسرائیلی وارننگ کے بعد فلسطینی خان یونس شہر کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔
-
تصویری رپورٹ | صیہونی فوجیوں کا خان یونس میں ناصر اسپتال پر حملہ
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں واقع ناصر اسپتال پر حملہ کیا اور اسپتال کے طبی ساز و سامان کے گودام کو نشانہ بنایا۔
-
غزہ، پر غاصب صہیونیوں کی بمباری میں 140 فلسطینی شہید کمانڈر محمد السنوار کی شہادت کا دعوی / زمینی کارروائی شروع
غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کی بمباری جاری ہے تازہ ترین صہیونی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 140 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ صہیونیوں نے القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد السنوار کو قتل کرنے کا دعوی کیا ہے لیکن مقبوضہ تل ابیب سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی اور حماس نے بھی تصدیق نہیں کی ہے۔
-
تصویری رپورٹ | صہیونی فوجی حملوں کے بعد فلسطینیوں کی محفوظ علاقوں کی جانب ہجرت
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے بیت لاهیا، جبالیا، تل الزعتر اور تل السلطان (شمالی غزہ) پر شدید حملوں کے بعد، فلسطینی باشندے محفوظ علاقوں کی جانب ہجرت پر مجبور ہو گئے۔
-
تصویری رہورٹ | فلسطینی شہر بروقین میں صہیونی آبادکاروں کی اشتعال انگیزی: فلسطینیوں کی گاڑیاں جلادی گئیں
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے علاقے سلفیت کے مغرب میں واقع بروقین شہر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں انہوں نے متعدد فلسطینی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
-
النکبہ کے 77 سال بعد بھی، اپنے گھروں کی چابیاں آج بھی فلسطینیوں کے ہاتھ میں + ویڈیو اور تصاویر
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | فلسطین پر مغرب اور امریکہ کی مدد سے صہیونیوں کے قبضے ـ یعنی یوم النکبہ ـ، جبری نقل مکانی، اور طویل ترین اور عظیمترین مصائب و مسائل کے شروع ہونے سے 77 سال بعد بھی، فلسطینیوں نے اپنے گھروں کی چابیاں محفوظ رکھی ہیں۔ نکبہ بدستور جاری ہے، جارحیت اور ظلم و ستم اور بربریت ہنوز جاری ہے، لیکن فلسطینیوں نے اپنی مزاحمت سے فلسطین کی آزادی کا اشتیاق محفوظ رکھا ہے اور آج بھی فلسطین ـ من البحر الی النہر ـ کا نعرہ باقی ہے اور آزاد فلسطین کی خواہش زندہ ہے، فلسطینیوں کو یقین ہے کہ وہ بالآخر اپنے گھروں کو لوٹیں گے، چنانچہ چابیاں آج بھی ان کے ہاتھوں میں ہیں۔
-
غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری
صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کر دیا ہے
-
ویڈیو | فلسطین "خان یونس: یورپی اسپتال پر بمباری کا لرزہ خیز لمحہ – 40 تباہ کن بم گرائے گئے"
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، خان یونس میں واقع یورپی اسپتال کو گزشتہ روز 40 بموں سے نشانہ بنایا گیا۔
-
سلامتی کونسل کے ارکان نے غزہ کو امداد بھیجنے کے نئے امریکی - صیہونی منصوبے کی مخالفت کر دی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد ارکان نے غزہ پٹی کو امداد بھیجنے کے نئے امریکی - صیہونی منصوبے کی مخالفت کر دی ہے
-
تصویری رپورٹ: فلسطینی مائیں: صبر، قربانی اور جدوجہد کی علامت
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی مائیں اپنے بچوں، شوہروں اور عزیزوں کو کھو چکی ہیں، اور ان کا غم عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے۔
-
"غزہ سے ابھرنے والی چیخیں؛ تصاویر میں ظلم کی جھلک"
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق — بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں امداد کی تقسیم پر قابو پانے کے لیے اسرائیل کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے صرف اس تباہ حال فلسطینی علاقے میں مصائب اور اموات میں اضافے کا سبب بنیں گے۔ ان تنظیموں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کا مکمل محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے — ایک ایسا محاصرہ جو تقریباً 10 ہفتوں سے جاری ہے اور جس نے 2.3 ملین (23 لاکھ) شہریوں تک خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی رسائی کو روک رکھا ہے۔
-
یمن پر صہیونی ریاست کے فضائی حملے، 3 شہید 35 زخمی
یمن کے محکمہ صحت نے دارالحکومت صنعا کے مختلف علاقوں پر غاصب صہیونی ریاست کے آج کے حملوں میں 3 افراد کے شہید ارو 35 کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے
-
اسرائیلی دہشتگرد حکومت ہر 40 منٹ میں غزہ میں ایک بچے کو شہید کر رہی ہے
ماروان الحمّص، غزہ میں فیلڈ اسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی نسل کش جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں 16,000 سے زائد بچوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔
-
غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید
غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے آج صبح کے جارحانہ حملوں میں کم سے کم 20 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
-
اسرائیل کی فضائی ناکہ بندی یمن کی مسلح افواج کا ایک جرات مندانہ اقدام ہے: حماس
فلسطین کی تحریک حماس نے یمن کی مسلح افواج کی طرف سے صیہونی حکومت کی فضائی ناکہ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک جرات مندانہ قدم قرار دیا ہے۔
-
یمن کی مسلح افواج کا صہیونی ریاست کی فضائی ناکہ بندی کا اعلان
یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے اسرائیلی ہوائی اڈوں پر مسلسل حملوں کو اپنے اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے اور وہ اس ریاست کی فضائی ناکہ بندی کا ارادہ رکھتی ہیں۔
-
ویڈیو |"فلسطین کی آزادی کی جدوجہد: اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ایک اخلاقی ذمہ داری" مولانا سید یاور زیدی کی گفتگو
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا سے مولانا یاور زیدی کی گفتگو
-
ویڈیو | "فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو عوام تک پہنچانا ضروری ہے سید مصطفی کاظمی کی ابنا نیوز گفتگو
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا سے سید مصطفی کاظمی صاحب کی خصوصی گفتگو
-
غذائی کمی، زندگی کی بقاء کا سوال: غزہ میں خاموش جنگ
یہ جنگ صرف جسموں کو کمزور نہیں کر رہی، بلکہ ذہنوں کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ جنگِ غذا ایک نفسیاتی جنگ ہے، جو فلسطینی عوام کو ذلت، تسلیم اور ان کے عزم و ارادے کو توڑنےکی کوشش کرتی ہے۔ لیکن تجربہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ فلسطینی عوام نہ فقر کے آگے جھکتے ہیں اور نہ ہی بھوک کے سامنے، بلکہ وہ اپنے مقصدِ مقاومت اور آزادی سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔
-
ابوعبیدہ اور حماس کا انصاراللہ کے جرأت مندانہ حملے کو سلام
یمن سے داغے گئے میزائل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر براہ راست ٹکرانے کی تصدیق کے بعد، القسام بریگیڈ کے ترجمان اور تحریک حماس نے یمن کو اسرائیل کے قلب پر حملے کی شدت بڑھانے پر سراہا۔
-
غزہ میں انسانیت سسکنے لگی: کھانے کی تلاش میں مائیں بےبس، بچے فاقوں سے نڈھال
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، قحط کی شدت نے ماؤں کو زمین سے خوراک چُننے پر مجبور کر دیا۔ معصوم بچے ایک نوالے کی تلاش میں فلاحی کچنوں کے سامنے رو رہے ہیں۔
-
غزہ پٹی کے 60 فیصد بچوں کو غذائی قلت کا سامنا
غزہ پٹی کے میڈیکل ذرائع نے بتایا ہے کہ علاقے میں خوراک اور ادویات کی کمی اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے محاصرے کی وجہ سے ٪60 بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔
-
ایران کی یمن پر امریکہ کے فضائی حملوں کی مذمت
ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الجوف، صعدہ اور صنعا صوبوں کے مختلف علاقوں پر امریکی فوج کے مسلسل حملوں اور رہائشی علاقوں نیز بنیادی شہری تنصیبات پر بمباری کی سخت مذمت کی ہے۔
-
-
ایک سلطنت کا زوال؛
ایک سقوط کا تجزیہ، امریکی قوت کا افسانہ جو پانی میں ڈوب گیا + تصاویر
یمنی بحیرہ احمر میں نئے عالمی قواعد لکھ رہے ہیں، اس اثناء میں ایف 18 لڑاکا طیارے کا سمندر میں گرپڑنا ایک حادثہ نہیں، بلکہ یہ ایک افسانے میں دراڑ پڑنے کے مترادف ہے۔
-
امریکہ اور اسرائیل کا خطے میں تجاوز، انسانیت کی تاریخ پر بدنما داغ
بحرین کی مخالف فورسز کا بیان: امریکہ اور اسرائیل کے مسلسل حملوں کے رد عمل میں، فلسطین، یمن اور لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم، یہ اقدام قانونی اور انسانی حق ہے اور کبھی نہیں رکے گا۔
-
تصویری رپورٹ |اسرائیلی قابض فوج کا بیروت کے ضاحیہ علاقے پر فضائی حملہ
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیلی قابض فوج کی فضائیہ نے بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں واقع "الحدث" محلے پر بمباری کی۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس کے نتیجے میں گاڑیوں اور رہائشی عمارتوں کو شدید مادی نقصان پہنچا۔