25 اکتوبر 2025 - 18:34
اسرائیل کے ذریعہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری، مزید 19 فلسطینی شہید

اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی تازہ جارحیت میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 19 شہدا  کی لاشیں اسپتالوں میں پہنچی ہیں۔ ان شہدا میں سے  4  کو صیہونیوں نے براہ راست نشانہ بنایا جبکہ 15 دیگر کی لاشیں ملبے تلے دبی ملیں۔

اس دوران غاصب صیہونی فوج کی جارحیت کے دوران غزہ کی پٹی میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک 93 افراد شہید، 324 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 464 لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ملی ہیں۔ ان شہدا سمیت غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک غاصب فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی کل تعداد 68 ہزار 519 ہوگئی ہے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ ستر ہزار تین سو بیاسی (1,70,382) ہے۔ا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha