4 نومبر 2025 - 16:20
صیہونی میڈیا کا دعویٰ: ایران نے اسرائیل کے خلاف آئندہ محاذ آرائی کے لیے عراقی مزاحمتی گروہوں کو مسلح کیا ہے

صیہونی ٹی وی چینل "چینل 11" نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حالیہ دنوں میں اپنا فوجی اثر و رسوخ غزہ، لبنان اور شام سے منتقل کرکے عراق میں مرکوز کر دیا ہے تاکہ آئندہ ممکنہ جنگ میں اسرائیل کا مقابلہ کیا جا سکے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی اور صیہونی حکام کی جانب سے خطے میں مزاحمتی گروہوں کے خلاف بڑھتے ہوئے دباؤ کے تناظر میں، صیہونی ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران عراق کی مزاحمتی تحریکوں کو اسرائیل کے خلاف مستقبل کی جھڑپ کے لیے اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

صیہونی چینل نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کا مقصد اپنی فوجی آمادگی کو اسرائیل کے خلاف بڑھانا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے "12 روزہ جنگ" کے دوران بغداد حکومت کے دباؤ اور امریکہ و اسرائیل کی دھمکیوں کے باعث جنگ میں براہِ راست مداخلت نہیں کی تھی، تاہم ایران اب جدید ہتھیاروں کی ترسیل کے ذریعے انہیں آئندہ کسی ممکنہ تصادم کے لیے تیار کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha