29 ستمبر 2025 - 09:46
مآخذ: ابنا
جوہانسبرگ میں شہید سید حسن نصراللہ پہلی برسی منائی گئی

 جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں اسلامی مرکز میں ایک باوقار تقریب کے دوران سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفی‌الدین اور دیگر شہداء محورِ مقاومت کی پہلی برسی منائی گئی۔

 بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،  جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں اسلامی مرکز میں ایک باوقار تقریب کے دوران سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفی‌الدین اور دیگر شہداء محورِ مقاومت کی پہلی برسی منائی گئی۔ اس موقع پر ایرانی سفارتخانے کے عملے، فلسطین اور مقاومت کی حمایت کرنے والے سماجی و سیاسی کارکنوں، اور متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے مقررین نے شہداء کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو فلسطینی کاز اور صیہونی جارحیت کے خلاف تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا راستہ، جو انصاف، آزادی اور ظلم و قبضے کے خلاف جدوجہد کا راستہ ہے، ہرگز نہیں رکے گا۔

تقریب میں فلسطینی عوام اور دنیا کے مظلوم اقوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے پیغامات بھی پڑھے گئے اور صیہونی ریاست کی نسل کش پالیسیوں اور جارحیت کے خلاف عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ میں ایران کے سفیر، منصور شکیب‌مهر نے شہید سید حسن نصراللہ کی فکری اور انقلابی رہنمائی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کا نظریہ اور جدوجہد خطے میں صیہونی غاصبیت کے خلاف ایک موثر تحریک کی بنیاد بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے خطے کے عوام پر کیے جانے والے مظالم اور امریکہ کی اندھی حمایت کے سامنے واحد راستہ مقاومت اور جدوجہد ہے۔

یہ تقریب ایک روحانی ماحول میں منعقد ہوئی جس نے جنوبی افریقی عوام کی جانب سے فلسطین اور مظلوم اقوام کے ساتھ گہری یکجہتی کا پیغام دنیا تک پہنچایا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha