شام میں صہیو-ترکی دہشت گردی؛
لبنان میں جنگ بندی اور شام میں دہشت گردی کی ہم وقتی امریکی ـ عبرانی سازش ہے، جنرل باقری
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے روسی وزیر دفاع اور عراق اور شام کی افواج کے چیفس آف اسٹافس کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کہا: لبنان میں جنگ بندی اور شام پر دہشت گردوں کے حملے کی ہم وقتی، شام، اس کے حلیفوں اور محور مقاومت کو کمزور کرنے کی امریکی ـ عبرانی سازش ہے۔