اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

28 جنوری 2024

10:30:15 PM
1433304

طوفان الاقصی؛

امریکی اڈے پر حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک / حملہ اردن میں نہیں ہؤا۔۔۔ اردنی حکام

مغربی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اردن میں واقع امریکی فوجی اڈے پر حملے میں سینٹکام کے 3 فوجی ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں/ اردن نے کہا: حملہ اردن میں نہیں ہؤا / عراق کی اسلامی مقاومت نے کہا: شام میں ایک غیر قانونی امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا / امریکیوں کے ملے جلے بیانات!

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے، ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ شام میں ایک غیر قانونی امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں اب تک سینٹکام کے تین فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ گوکہ مغربی ذرائع کا اصرار ہے کہ یہ حملہ اردن میں ہؤا ہے چنانچہ اردن نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ اردن میں نہیں ہؤا۔

عراق کی اسلامی مقاومت نے بھی کہا ہے کہ ان کے مجاہدین نے جرف الصخر اور القائم میں عراقی مجاہدین پر امریکی حملوں کے جواب میں شام میں قائم ایک غیر قانونی امریکی اڈے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

عراقی مجاہدین نے غزہ پر صہیونی - امریکی حملے کے آغا‌ز سے اب تک عراق، شام، مقبوضہ فلسطین اور بحیرہ روم میں امریکی اور صہیونی ٹھکانوں پر ڈیڑھ سے زیادہ حملے کئے ہیں جن میں متعدد حملے کامیاب رہے ہیں لیکن امریکیوں نے اب تک اپنے جانی اور مالی نقصانات کو صیغہ راز میں رکھا ہے۔

امریکیوں کا دعوی ہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت سے اب تک ان کے فوجی اڈوں پر ہونے والے حملوں میں پہلی بار ان کے تین فوجی مارے گئے ہیں۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ’یہ پہلا موقع ہے کہ جب غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران دشمن کی فائرنگ کے نتیجے میں امریکی فوجی مارے گئے۔

ادھر فلسطینی مقاومتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت سے ظاہر ہوتا ہے اسرائیل کے تئیں امریکی حمایت نے واشنگٹن کو مسلم دنیا سے ٹکراؤ کی راہ پر ڈال دیا ہے اور اگر غزہ کی جنگ جاری رہی تو یہ ’خطے میں دھماکے‘ کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔

عراق کی اسلامی مقاومتی تحریکوں نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی ریاست کی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں امریکی اڈوں پر ان کے شدید حملوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

بعض امریکی اہلکاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایسے کوئی شواہد موجود نہيں جن سے اس حملے میں ایران کی مداخلت ثابت کی جا سکے۔

امریکیوں نے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک بڑے ڈرون طیارے نے کیا ہے۔

حملے کا ایک خاص نکتہ یہ ہے کہ امریکی فضائی دفاعی نظام ڈرون کا راستہ روکنے میں یکسر ناکام رہا۔

۔۔۔۔۔۔

110