اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

20 جنوری 2024

7:04:42 PM
1430941

طوفان الاقصی؛

عراقی علاقے عین الاسد میں امریکی اڈے پر سب سے بڑا میزائل حملہ ہؤا + ویڈیو - تصاویر

عراقی اخباری ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ مغربی عراق میں واقع عین الاسد میں قابض امریکی فوجی اڈہ اب تک کے سب سے بڑے میزائل حملے کا نشانہ بنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ مغربی عراق کے علاقے عین الاسد میں واقع قابض امریکیوں کے فوجی اڈے پر اب تک کے سب سے بڑے میزآئل حملہ ہؤا ہے۔

ذرائع کی شائع کردہ تصاویر سے معلوم ہتا ہے کہ عید الاسد سے دھؤا ہوا اٹھ رہا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ اس امریکی اڈے پر، [سات اکتوبر کو طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک کا] سب سے بڑا حملہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق، اس حملے میں عین الاسد پر 40 میزآئل داغے گئے اور یہ حملہ قابض امریکی فوج میں وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا باعث بنا ہے۔

رائٹرز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کی ہے کہ عین الاسد میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ ہؤا ہے۔

ذرائع نے اعلان کیا کہ عراق کی اسلامی مقاومت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110