اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

18 اپریل 2024

11:26:32 AM
1452270

آپریشن وعدہ صادق؛

جعلی صہیونی ریاست پر اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل ـ ڈرون حملے پر عادل عبدالمہدی کا رد عمل +تصویر

عراق کے سابق وزیر اعظم نے اتوار کے روز آپریشن "الوعد صادق" پر، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے مقبوضہ فلسطینی اراضی میں واقع صہیونی ریاست کی گہرائیوں کو کوٹ ڈالا، اپنا رد عمل دکھایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عراق کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر عادل عبدالمہدی نے سوشل میڈیا پر اپنے مختصر پیغام میں لکھا:

"کل، طوفان الاقصی

آج طوفان وعدۂ صادق،

اور ان سے بڑا طوفان بھی عنقریب آئے گا اللہ کے اذن سے"۔ 

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل فورس نے ـ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی میزائل حملے اور اپنے افسران کی شہادت کے جواب میں ـ 13 اپریل 2024ع‍ کو علی الصبح وسیع پیمانے پر ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کا حملہ کرکے مقبوضہ فلسطینی اراضی میں واقع غاصب صہیونی ریاست کی گہرائیوں کو کوٹ ڈالا۔

ایران نے غاصب یہودی ریاست کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ حماقت کرکے ایران یا ایرانی باشندوں یا تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کا اگلا جوابی حملہ وعدہ صادق سے کہیں زیادہ وسیع اور شدید ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔

110