اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

3 فروری 2024

7:20:13 PM
1434865

طوفان الاقصی؛

امریکی جارحیت میں الحشد الشعبی کے مجاہدین کی شہادت + تصاویر

عراقی رضاکار فوج "الحشد الشعبی" نے اپنے مجاہدین کے خلاف گذشتہ شب کے امریکی جرائم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: ہم اپنی علاقائی سالمیت اور عوام کی جانوں کے تحفظ کے لئے عراقی افواج کے کمانڈر انجیف کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے بالکل تیار ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، الحشد الشعبی (عراقی رضاکار فوج) نے آج [سینچر کی] شام کو اپنے ایک بیان میں الانبار صوبے پر امریکی دہشت گردوں کے حملوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے:

جارح امریکیوں نے ہمارے بعض اڈوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 16 مجاہدین شہید اور 36 زخمی ہوئے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

عراقی حکومت نے امریکی کاروائی کو اپنی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری پر حملہ قرار دیا اور کہا: ان حملوں میں القائم اور عکاشات کے علاقوں نیز ان کے اطراف کے بعض غیر فوجی علاقوں پر بم برسائے گئے ہیں۔

شفق نیوز نے لکھا:

الانبار کے موبائل آپریشن اسٹاف اور بریگیڈ-13 کی لاجسٹک یونٹ پر حملے میں 7 افراد شہید اور 7 زخمی ہوئے ہیں؛ لاجسٹک اسٹاف پر حملے میں ایک مجاہد زخمی ہؤا؛ توپخانے کے مرکز پر حملے میں ایک مجاہد شہید اور ایک زخمی ہؤا؛ بکتر بند یونٹ کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں تین افراد شہید اور 10 زخمی ہوئے؛ ارٹلری یونٹ میں چار افراد زخمی ہوئے؛ بریگیڈ-45 کے دو ہیڈکوارٹرز میں 11 افراد زخمی ہوئے اور عصام البلداوی ہسپتال میں پانچ مجاہدین شہید ہوئے۔

الحشد الشعبی نے امریکی حملوں کو عراق کی سالمیت کی خلاف ورزی اور عراق کی باضابطہ سیکورٹی اداروں کے خلاف جارحیت قرار دیا نیز امریکیوں نے عام شہریوں کے مکانات کو بھی نشانہ بنایا۔

الحشد الشعبی نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہے: ہم اپنی علاقائی سالمیت اور عوام کی جانوں کے تحفظ کے لئے عراقی افواج کے کمانڈر انجیف کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے بالکل تیار ہیں۔

عراقی حکومت نے بھی آج دوپہر کے وقت اپنے بیان میں زور دے کر کہا: امریکہ نے اس جارحیت کے ذریعے رائے عامہ کو گمراہ کرنا چاہا ہے اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ اس نے حملے سے پہلے حکومت عراق سے ہم آہنگی کی تھی چنانچہ ہم اس دعوے کو بین الاقوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور اس جارحیت کے قانونی عواقب (consequences)  پہلو تہی کی کوشش سمجھتے ہیں۔۔۔ یہ غیر قانونی جارحانہ حملے عراق اور پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لے جانے کے مترادف ہیں اور یہ جارحیتیں علاقے کو مستحکم بنانے کی کوشش سے متصادم ہیں۔۔۔ ہم اپنی سرزمین پر دوسروں کے باہمی جھگڑوں کا تصفیہ کرنے کی کوششوں کی اجازت نہیں دیں گے، اس لئے کہ یہ جھگڑے عراق کو علاقائی اور بین الاقوامی تناز‏عات میں دھکیلنے کا بہانہ بن رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جس وقت امریکہ اپنے عوام کو دھوکہ دینے کی غرص سے عراق اور شام میں جھوٹا کھیل کھیل رہا تھا، عراقی مجاہدین نے شام میں کونیکو گیس فیلڈ اور عراقی عین الاسد ہوائے اڈے میں امریکی فوجیوں کو ایک بار پھر راکٹوں اور ڈرون طیاروں کا نشانہ بنایا۔ 

سوشل میڈیا میں سرگرم صارفین نے لکھا: عراق امریکیوں کو مارنے کے میدان میں یمنیوں کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110