اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
جمعرات

21 مارچ 2024

10:46:30 PM
1446025

طوفان الاقصی؛

اسرائیل کے پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ

عراق کی اسلامی مقاومتی محاذ مقبوضہ تل ابیب میں صہیونی ریاست کے پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عراق کی اسلامی مقاومت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت اور اس کے نہتے اور مظلوم لوگوں کے قتل عام کے جواب میں مقبوضہ تل ابیب میں صہیونی ریاست کے پاور پلانٹ کو ایک ڈرون کے ذریعے جمعرات کی صبح نشانہ بنایا۔

اس بیان میں دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لئے ان حملوں کے جاری رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آج کا یہ آپریشن، غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کے لیے انجام دیئے جانے والے آپریشن کے دوسرے مرحلے کی تکمیل اور نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونیوں کے جرائم اور قتل عام کے جواب میں انجام دیا گیا ہے۔

بدھ کی صبح بھی عراق کی اسلامی مقاومت نے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے بن گوریون ہوائی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110