اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

16 جنوری 2024

9:18:38 PM
1430011

طوفان الاقصی؛

موساد اور داعش کے ہیڈکوارٹرز کو 24 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔۔۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں اپنے چوتھے بیان میں علاقۂ کردستان میں موساد کے جاسوسی ہیڈکوارٹرز اور شام کے بعض علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کے اڈوں اور نفریوں پر 24 بیلسٹک میزائلوں حملہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے علاقۂ کردستان میں موساد کے جاسوسی ہیڈکوارٹرز اور شام کے بعض علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کے اڈوں اور نفریوں کو 24 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلام کے بیان میں کہا گیا ہے:

اللہ کے فضل اور اسلامی جمہوریہ ایران ـ خصوصا شہید لیفٹیننٹ جنرل الحاج قاسم سلیمانی کے آبائی شہر کرمان میں ـ حالیہ دہشت گردانہ واقعات کے میں شہید ہونے والے مظلوموں کی ارواح مقدسہ کی مدد سے، دشمن کے جاسوسی مراکز اور نقل حرکت نیز تعیناتی کے مراکز پر سپاہ پاسدران کے انٹیلی جنس ادارے کی نگرانی اور معلومات کی بنیاد پر، سپاہ کی ایرواسپیس فورس میں قوم کے مؤمن، انقلابی اور غیور کارکنوں نے کل آدھی رات کو عراق کے منطقۂ کردستان میں موساد کے جاسوسی ہیڈکوارٹرز نیز ایران میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں کردار ادا کرنے والے افراد، خصوصا داعش کے دہشت گرد ٹولے کے کمانڈروں کے مراکز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

اس کاروائی میں مطلوبہ اہداف کو 24 بیلسٹک میزائلوں سے ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا گیا۔

1۔ 4 خیبر شکن بیلسٹک میزائل ایران کے جنوبی صوبے خوزستان سے ادلب ـ شام میں واقع داعش کے تکفیری ٹولے کے ہیڈکوارٹرز پر داغے گئے۔

2۔ ایران کے مغربی علاقے سے 4 اور شمال مغربی علاقے سے 7 بیلسٹک میزائل عراق کے منطقۂ کردستان میں واقع غاصب صہیونی ریاست کے جاسوسی ادارے موساد کے ہیڈکوارٹرز پر داغے گئے۔

3۔ 9 بیلسٹک میزائل شام کے مقبوضہ علاقوں میں واقع حزب ترکستانی سمیت دہشت گرد ٹولوں کو مراکز پر داغے گئے۔

ہم اپنی سربلند قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ سپاہ پاسداران کی یہ کاروائیاں ہمارے شہیدوں کے خون کے آخری قطرے کا بدلہ لینے تک جاری رہیں گی۔

«وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ»

۔۔۔۔۔۔۔

110