اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

2 فروری 2024

11:46:18 PM
1434626

ہم نے عراق اور شام میں 85 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔۔۔ امریکہ + ابک بامعنی کارٹون

امریکی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فوج نے عراق اور مشرقی شام میں بعض ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں/ ادھر کچھ بی بی سی فارسی نے کہا ہے کہ امریکہ نے خالی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق سینٹکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اردن اور شام کی سرحد پر اپنے خفیہ ٹھکانے ٹاور-22 پر ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے تین فوجیوں پر شام اور عراق میں ایران کے حمایت یافتی فوجی گروپوں پر حملے کئے ہیں۔

سینٹکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج نے مشرقی ٹائم زون کے مطابق چار بجے عراق اور شام میں 85 ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔

اس بیان کے مطابق، یہ حملہ کئی طیاروں کے ذریعے کیا گیا جن میں امریکہ سے پرواز کرنے والے لانگ رینج بمبار طیاروں نے شرکت کی۔ ٹھیک نشانے پر گرنے والے 125 بموں سے حملہ کیا گیا اور کمانڈ اور آپریشن کے مراکز، انٹیلی جنس کے مراکز، راکٹوں اور میزائلوں کے اڈوں، ڈرون طیاروں کے گوداموں اور لاجسٹک تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

اس سے پہلے بھی متضاد خبریں آتی رہیں کہ امریکیوں نے حملے کا آغاز کیا ہے جو بعد میں امریکیوں کی تردید کے بعد دعوی کیا گیا کہ یہ حملے صہیونی ریاست نے کئے ہیں لیکن صہیونیوں نے بھی ابھی تک کوئی رد عمل نہیں دکھایا ہے۔

بعض رپورٹوں میں یہ بھی آیا ہے کہ اسرائیل کو غذائی امداد پہنچانے پر مامور اردنی عبداللہ دوئم نےغزہ اور فلسطین کے عوام کی حمایت کے لئے کوئی چھوٹا سا اقدام کرنے کے بجائے، امریکیوں کے استعماری حملے میں شرکت کی ہے اور اس کے طیاروں نے عراق اور شام میں بعض ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ 

ادھر کچھ بی بی سی فارسی نے کہا ہے کہ امریکہ نے خالی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بی بی سی کے مطابق، امریکیوں نے پہلے ہی اپنے حملوں کا نشانہ بننے والے ٹھکانوں کی اطلاعات فاش کر دی تھیں اور متعلقہ مقاومتی گروپوں نے اپنے مذکورہ اڈوں کو خالی کر دیا تھا۔

گویا امریکہ کے مذکورہ حملے در حقیقت بائیڈن کی انتخابی مہم کے تسلسل میں انجام پائے ہیں، تا کہ تنقید کرنے والے ریپبلکنز کو خاموش کرا دیں اور امریکی عوام اپنا ووٹ ضعیف ڈیموکریٹ امیدوار کے حق میں استعمال کریں۔ 

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق، امریکہ کی لے پالک داعش نے بھی امریکی حملوں کے عین وقت پر عراق کے علاقے صکار میں الحشد الشعبی اور عراقی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے اور جھڑپیں جاری ہیں۔

۔۔۔۔

110