اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہرنیوز
ہفتہ

17 فروری 2024

7:14:27 AM
1438367

والد نے 12 سال کی عمر میں اپنے باڈی گارڈ سے شادی کرائی۔۔۔ ابوبکر البغدادی کی بیٹی کے انکشافات

دہشت گرد ٹولے داعش کے 2019 میں مارے جانے والے راہنما کی پہلی بیوی کے اعترافات کے منظر عام آنے کے بعد اب ان کی بیٹی نے بھی اپنی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـکے مطابق، العربیہ نے لکھا ہے کہ دہشت گرد ٹولے داعش کے 2019 میں ہلاک ہونے والے سرغنے ابوبکر البغدادی کی بیٹی امیمہ نے اپنے اعترافی بیان میں ابراہیم العواد ـ (ابو بکر البغدادی) کہ جو بعد میں داعش کے رہنما کے طور پر مشہور ہؤا ـ کی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھایا۔

امیمہ نے کہا:

- میں نے ٹی وی پر اپنے والد کو موصل کی النوری مسجد سے داعش کی خلافت کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا تو مجھے بہت صدمہ پہنچا۔ اس خطبے کے ایک ہفتہ بعد وہ گھر واپس آیا۔

- ایزدی قبیلے کے قیدی ہمارے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے تھے اور میں اس صورت حال پر افسردہ تھی۔

- میرے والد کا سب سے زیادہ قریبی  شخص میرا بھائی حذیفہ تھا جو ہمیشہ کیمپوں میں موجود رہتا تھا اور میں نے انہیں آخری بار ترکی جانے سے پہلے دیکھا تھا۔

- میرا بھائی حذیفہ بھی میرے والد کا ہم خیال تھا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

- میں صرف 12 سال کی تھی جب میرے والد نے مجھے اپنے ذاتی محافظ منصور سے شادی کرنے پر مجبور کیا؛ اور منصور رقہ کی بمباری میں مارا گیا [بچپن میں شادی ہوئی، بچپن میں ہی بیوہ ہوئی]۔

- میرے والد نے چار شادیاں کی تھیں اور اس کے 11 بچے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ابو بکر البغدادی کی پہلی اہلیہ اسماء محمد، سعودی عرب کے "الحدث" ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں پہلی بار عوام کے سامنے آئیں اور البغدادی کی ذاتی زندگی اور اس کی خود ساختہ خلافت کے آخری ایام کے تنظیمی رازوں سے پردہ اٹھایا۔

۔۔۔۔۔۔

110