25 ستمبر 2026 - 15:03
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے تخلیقی اقدامات نے فوجی توازن بدل دیا ہے، سپاہ انٹیلی جنس

 سپاہ انٹیلی جنس تنظیم نے ایک بیان میں کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے تخلیقی اقدامات اور عسکری جدتوں نے میدان کا توازن بدل دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاساداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس تنظیم نے ایک بیان میں کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے تخلیقی اقدامات اور عسکری جدتوں نے میدان کا توازن بدل دیا ہے۔

بیان کا متن درج ذیل ہے:

1۔ ایرانیوں نے اپنی مزاحمت اور بہادری اور جغرافیے کے دانشمندانہ استعمال کے ذریعے ایک طرف امریکی فوج کی انتہائی مہنگی مگر کمزور جنگی حکمت عملی کو گھٹن سے دوچار کر دیا ہے؛ اور دوسری طرف، سینٹ کام کے اڈوں کو خالی اور غیر فعال کردیا ہے اور امریکی اردن کو "محفوظ اڈہ" سمجھ کر جانی نقصانات سے بچنے کے لئے اپنے انٹیلی جنس انتظامات اور فوجی سامان کو دور دراز مقامات تک پیچھے ہٹا کر خفیہ اور زیر زمین ٹھکانوں کا سہارا لینے پر مجبور ہو گئے ہیں؛ اور امریکہ نے، ایران کے گرد و نواح میں امریکہ کی کم اثر موجودگی کے بھاری اخراجات کو امریکی عوام کے کندھوں پر عائد کر دیا ہے۔

2۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے تخلیقی اقدامات اور جدتوں نے میدانی توازن بدل ڈالا ہے؛ اڈے، رن وےز، ہینگرز، ہوائی جہازوں اور زمین اور پانی پر موجود ہر امریکی اوزار ـ بشمول امریکی بحری جہازوں ـ کو مسلسل اور مستقل حملوں کے سامنے زدپذیر کر دیا ہے؛ اس کے مقابلے میں، ایران کے طاقتور فائرپاور (Firepower) کے امتداد اور دوگنی فائرنگ کی حکمت عملی نے امریکہ کی "افواج اور ان کے سازو سامان میں اضافے کی منطق" کو تضادات سے دوچار کر دیا ہے: "موجودگی میں اضافہ، زیادہ اہداف اور زیادہ جانی نقصان کا باعث بنتا ہے۔" اور "موجودگی میں کمی کے باوجود جبری موجودگی جاری رکھنے پر اصرار، امریکی عوام کو ان کے خلاف متحرک کر دیتا ہے۔

3۔ نیز، ایران کی اسٹراٹیجک کامیابی کو امریکی کاروائیوں کی گنجائش میں کمی سے جانچنا چاہئے؛ امریکی بحریہ پر حملے، اردن میں امریکی جانی نقصانات، تباہ کن جوابات کے بعد بحری جہازوں کا بکھر جانا، زدپذیری، بغیر عملے کے فضائی اور بحری ہتھیاروں کی وسیع پیمانے پر تباہی، بغیر عملے کے آبدوزوں کو بطور غنیمت حاصل ہونے اور ایرانی اقواج کی زد میں آنے والے امریکی اہداف میں اضافے نے امریکی افواج کو بکھرنے، چھپ جانے، اور "کم سے کم موجودگی" کی طرف دھکیل دیا ہے۔ توازن کی تبدیلی کا بنیادی معیار صرف نقصان کی مقدار نہیں؛ بلکہ آزادی عمل (اور کاروائیوں کی گنجائش) کی وہ حدود ہیں جو دشمن سے چھین لی گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha