بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا:
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 75ویں لہر کوڈنیم "یا فاطمۃ الزہراء(س)" کے ساتھ ـ اور سپاہ پاسداران کے ترجمان شہید جنرل علی محمد نائینی اور وزیر اطلاعات شہید حجت الاسلام خطیب کی یاد میں ـ صہیونی اور امریکی اہداف کے خلاف انجام دی گئی۔
اس لہر میں، آپریشن-انٹیلی جنس کی حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر، صہیونی فوج کے فوجیوں کے نئے ٹھکانوں اور خفیہ مقامات کو مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا گیا۔
الخرج کے علاقے میں شہزادہ سلطان کے امریکی ایئربیس کو ـ جو کہ ایران کے خلاف جارحیت میں امریکی ہتھیاروں کی تعیناتی اور فضائی جارحیتوں کے بنیادی مراکز میں سے ہے ـ نشانہ بنایا گیا۔
سپاہ پاسداران نے دہشت گرد صہیون اور امریکی فوجیوں کو خبردار کیا کہ وہ سپاہ پاسداران کی انٹیلی جنس یونٹوں کی کڑی نگرانی میں ہے اور مختلف بستیوں اور قصبوں میں ان کا چھپ جانا ان کی جان کا باعث نہیں بنتا جس طرح کہ تم نے عراد میں واقع ایک نوآبادی میں چھپے ہوئے فوجیوں کا حال اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ