24 ستمبر 2026 - 23:59
جنرل رضائی کی کھری کھری باتیں (2) / ٹرمپ اور نیتن یاہو نے دنیا کی بدترین دہشت گردی کو جنم دیا ہے

اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری، میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی نے کہا: ٹرمپ اور نیتن یاہو نے دنیا کی بدترین دہشت گردی کو جنم دیا ہے۔ / ایران پوری طاقت کے ساتھ جم کر کھڑا ہے۔ / ٹرمپ کی باتوں میں انتخابی شکست کے جھلک نظر آ رہی ہے۔ / اس میدان کا فاتح ایران ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || رہبر معظم کے نمائندے اور اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری، میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی نے نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: میں ایران کی باعزت قوم، شہداء کے خاندانوں اور مسلط کردہ جنگ کے سپاہیوں ہفتۂ دفاع مقدس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

رہبر معظم کے نمائندے اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری، میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی نے کہا:

دوسری قسط:

ٹرمپ اور نیتن یاہو نے دنیا کی بدترین دہشت گردی کو جنم دیا ہے

دہشت گرد امریکی حکومت کے سربراہ دنیا بھر میں عجیب و غریب اقدامات کر رہا ہے۔ جبکہ ہم نے انقلاب اسلامی کے آغاز سے اب تک کسی پر حملہ نہیں کیا اور اپنا دفاع کیا ہے۔ دہشت گردی کے معاملے میں ٹرمپ اور نیتن یاہو نے دنیا کی شدید ترین دہشت گردی کو جنم دیا ہے، وہ دونوں دنیا میں 25 ہزار سے زائد بچوں کو قتل کر چکے۔ کیا یہ دہشت گرد ہیں یا ہم جن کے بچے اسکول میں ان ہی کے ہاتھوں شہید ہوئے؟

ٹرمپ خود سمجھ گیا ہے کہ وہ مجرم اور اصل ملزم ہے اور جانتا ہے کہ وہ جان بچا کر نہیں جا سکے گا، آخر اس کا گریبان پکڑا جائے گا۔

ایران پوری طاقت کے ساتھ جم کر کھڑا ہے

ٹرمپ کہنا چاہتا ہے کہ 'میں نے شکست نہیں کھائی'۔ وہ آ کر اپنے جرائم کو یکے بعد دیگرے بیان کرتا ہے لیکن یہ نہیں کہتا کہ وہ اپنے کسی بھی مقصد تک نہیں پہنچا۔ آج اسلامی جمہوریہ طاقت کے ساتھ موجود ہے۔ وہ کہتا تھا کہ ہم ایران کو پتھر کے دور میں واپس بھیج دیں گے لیکن ایران طاقت کے ساتھ کھڑا ہے۔ فرانس کے آرمی چیف نے اعلان کیا کہ ایران کی مزاحمت نے دکھا دیا کہ وہ کسی صورت میں ہتھیار ڈالنے والا نہیں ہے۔

میں اگر امریکہ کی ناکامیاں اور اپنی کامیابیاں بیان کرنا چاہوں تو لاتعداد ہیں۔ پہلا ایف 35 کس نے مارا؟ امریکہ کے آواکس کس نے مفلوج کر دیئے اور امریکہ کو کس نے زمین مفلوج کرکے رکھ دیا؟ ہماری کامیابیوں کی فہرست بہت طویل ہے۔

ٹرمپ کی باتوں میں انتخابی شکست کی جھلک نظر آ رہی ہے

بہرصورت ٹرمپ کے ساتھ امریکی ذرائع ابلاغ کا رویہ یہ ہے، وہ اس کی باتوں کو کوریج نہیں دیتے اور امریکہ کے اندرونی حالات بھی آپ کے سامنے ہیں۔ ہم ٹرمپ کی باتوں میں کچھ ایسے آثار دیکھ رہے ہیں کہ وہ اگلے انتخابات میں شکست کھائے گا۔  اس کی وجہ واضح ہے؛ اس نے امریکہ کے ساتھ جو کچھ کیا ہے اس سے، اس نے، نہ صرف اس کی اپنی مقبولیت ختم کر دی بلکہ اپنی جماعت کی ساکھ بھی تباہ کر دی۔ اب امریکہ میں پٹرول کی حالت، اسٹراٹیجک ذخائر اور دفاعی میزائلوں کی حالت دیکھیں۔ وہ مسلسل اپنے جانی نقصان کی تعداد چھپاتے ہیں۔ خود امریکی ذرائع کہتے ہیں ٹرمپ سے پوچھتے ہیں کہ "تم تعداد کیوں چھپاتے ہو؟"

امریکی ذریعے سمجھ چکے ہیں کہ شکستیں اور ناکامیاں اس قدر زیادہ ہیں کہ وہ ٹرمپ کی باتیں نشر کرنے سے ڈرتے ہیں، کیونکہ انہیں خوف ہے کہ ان کے ناظرین کی تعداد کم نہ ہو جائے۔

اس میدان کا فاتح ایران ہے

صرف ہم نہیں کہتے کہ اس جنگ کا فاتح ایران ہے، بلکہ دنیا کے اکثر ماہرین کہتے ہیں کہ ایران ہی اس میدان کا فاتح ایران ہے۔ دنیا یہ نہیں سوچ سکی تھی کہ ایران امریکہ کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کو بھی نشانہ بنا کر مار گرائے گا۔ ان کا بحرین میں ایک مرکز تھا جو جزیرہ ڈیگو گارسیا منتقل ہو گیا ہے۔ انہیں شدید اور بنیادی نقصان پہنچا۔ ہم پہلی بار اپنا میزائل جارج واشنگٹن کے بحری جہاز کے اوپر پھوڑنے میں کامیاب ہوئے۔

ہم امریکہ کی مہنگی آبدوز بطور غنیمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ہمارے دوست اس کی ریورس انجینئرنگ کر رہے ہیں اور ہم ترقی کی بلندیاں دریافت کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha