بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپا پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کا بیان درج ذیل ہے:
بِسْمِ اللّٰهِ قَاصِمِ الْجَبَّارِینَ
﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾
اسلامی ایرانِ کی عظیم الشان ملتِ بیدار!
• میدان میں آپ کی عاشقانہ موجودگی نے استکبار کے خلاف جنگ کو روح عطا کی ہے اور آپ کی دعائے خیر نے جارح دشمن کے خلاف مجاہدین کی فتح یقینی بنا لی ہے۔
• تین تیل بردار جہاز طفل کُش امریکی فوج کی تحریک اور ترغیب پر، آبنائے ہرمز کے جنوب میں بارودی سرنگوں سے بھرے غیرقانونی راستے سے گذرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان میں سے ایک میں شدید دھماکے اور آگ لگنے کے بعد، دو دیگر جہاز تیزی سے مڑ کر پیچھے لوٹ گئے۔
• سپاہ پاسداران کی طاقتور بحریہ زور دے کر اعلان کرتی ہے کہ آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں ہے اور جب تک علاقے میں امریکہ کی شر انگیزیاں جاری ہوں گی، یہ آبنائے مکمل طور پر بند ہے اور کوئی بھی آئل ٹینکر اندر یا باہر نہیں جا سکے گا اور جو بھی جہاز امریکہ کے جال میں آ کر اسلامی جمہوریہ ایران سے ہم آہنگی کے بغیر گذرنے کا ارادہ کرے گا، اس کا انجام اس سے بہتر نہیں ہو گا۔
• ہم جارح اور طفل کُش امریکہ کو خبردار کرتے ہیں کہ اس حساس علاقے میں شر انگیزی اور تجارتی جہازوں کو خطرے میں ڈالنے اور عالمی توانائی کی سلامتی کے ساتھ کھیلنے سے باز آ جائے۔
• ان مداخلتوں کا خاتمہ کرو جن کا نتیجہ عالمی سطح پر توانائی کے بحران اور زرعی کھاد کی کمی کے سوا کوئی بھی نہیں ہے؛ یہ شر انگیزیاں تمہيں زیادہ سے زیادہ بے اعتباری اور ناقابل تلافی شکست سے دوچار کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہو گا جس کا مزہ عنقریب چکھ ہی لو گے۔
• اللہ کی مدد سے اس خلاف ورزی کے جواب میں انتقامی آپریشن عنقریب ہوگا۔
﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ