24 جولائی 2026 - 17:27
پاکستان: ٹانک میں فتنہ الخوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 12خوارج ہلاک، وطن کے 15 بہادر سپوت شہید

علاقےمیں مزید کسی بھی دہشتگرد کی موجودگی کے خاتمے کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں وطن کے 15 بہادر سپوت شہید ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد مارے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں نے ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسزکی بروقت اور مؤثر کارروائی نےدہشتگردوں کےمذموم عزائم ناکام بنا دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں نےغیرمعمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت سے فرار ہونے والے12خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید دباؤ کا شکار حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کے باعث چیک پوسٹ کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں وطن کے 15 بہادر سپوت شہید ہوگئے، شہدا میں 12 فوجی جوان،2 پولیس اہلکار اورمحکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکارشامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں مزید کسی بھی دہشتگرد کی موجودگی کے خاتمے کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کےخلاف بھرپور کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادرشہدا کی عظیم قربانیاں وطن کےدفاع، قومی سلامتی کےتحفظ کےعزم کومزید مضبوط کرتی ہیں۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha