بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مقامی ذرائع نے جمعرات کی صبح اطلاع دی کہ کویت میں فضائی حملے کے انتباہی سائرن فعال ہو گئے ہیں۔
عرب ذرائع ابلاغ ـ بشمول صابرین نیوز ـ نے بریکنگ نیوز میں بتایا کہ کویت میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کویت میں امریکی اقتصادی مفادات اور سہولیات کو ایرانی جوابی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
صابرین نیوز نے ایک ویڈیو شائع کی جس میں کویت میں امریکی فضائی اڈے پر ایرانی میزائلوں کے براہ راست گرنے کے بعد دھوئیں کے کے اٹھتے ہوئے ستون دکھائے گئے ہیں۔
اسی دوران کویتی فوج نے بھی [امریکی ڈکٹیشن کے مطابق]، اعلان کیا کہ ملک میں امریکی فضائی دفاع 'دشمن ڈرون' حملوں کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہے۔
یہ کارروائی ایران کے متعدد مقامات پر دہشت گرد امریکی فوج کی پے درپے جارحیتوں کے جواب میں کی گئی البتہ اس دوران اردن سے لے کر بحرین اور قطر تک بھی، امریکی اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ