21 جولائی 2026 - 23:20
خطے میں امریکی ریڈاروں اور فضائی دفاعی نظاموں کی شبِ سیاہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس میں آپ کے بیٹوں نے خطے میں امریکی ریڈاروں اور فضائی دفاعی نظاموں کو شبِ سیاہ سے دوچار کر دیا اور آپریشن نصر2 کی 24ویں لہر میں ـ جو مبارک کوڈنیم "یا رقیہ(س)" کے ساتھ، بحرین کے علاقے المحرق میں ایک امریکی دفاعی نظام اور ایک ریڈار مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا اور اس کی اّپریشنل صلاحیت مکمل طور پر ختم کر دی گئی ـ

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کا بیان درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللّٰهِ قَاصِمِ الْجَبَّارِینَ

﴿وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ﴾

اسلامی ایران کی عظیم الشان اور مجاہد قوم؛

میدان میں موجودگی کا حماسہ اور آپ کی 140 شب و روز کی بے مثال اور پرجوش  استقامت نے مجاہدینِ اسلام اور وطن کے جان نثار مدافعین کو ایسا حوصلہ عطا کیا ہے کہ وہ اللہ کی عنایات و امداد سے ہر روز ایک نیا معجزہ تخلیق کر رہے ہیں۔

تھوڑی دیر قبل مجاہدینِ اسلام کا بڑا آپریشن طفل کُش امریکی فوج کو آبنائے ہرمز کی سلامتی میں خلل ڈالنے اور ہمارے عزیز وطن پر جارحیت کی سزا دینے کے لئے شروع ہؤا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس میں آپ کے بیٹوں نے خطے میں امریکی ریڈاروں اور فضائی دفاعی نظاموں کو شبِ سیاہ سے دوچار کر دیا اور آپریشن نصر2 کی 24ویں لہر میں ـ جو مبارک کوڈنیم "یا رقیہ(س)" کے ساتھ، مستقبل کے وسیع آپریشن کی راہ ہموار کرنے اور اہداف کو درست نشانہ بنانے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے شروع ہوئی ـ بحرین کے علاقے المحرق میں ایک امریکی دفاعی نظام اور ایک ریڈار مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا اور اس کی اّپریشنل صلاحیت مکمل طور پر ختم کر دی گئی ـ نیز بحرین ہی کے علاقے الرفاع میں ایک امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو بیک وقت میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

جارح کو سزا دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کی رپورٹ آپ عزیز اور بہادر قوم کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha