بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ آج رات کی ابتدائی گھڑیوں میں نجف کا ماحول سوگ و عزاداری کا رنگ اختیار کر گیا۔ ہوائی اڈے تک جانے والے راستے، امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کے روضۂ اقدس اور شہر کی مرکزی سڑکیں استقبالیہ اور تشییع کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تیار کر دی گئی ہیں اور سروسز، سیکیورٹی اور امدادی فورسز کو الرٹ کی حالت میں رکھا گیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے صدر پزشکیان کا استقبال کیا
صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر مسعود پزشکیان بھی رہبرِ شہید حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای (قَدَّسَ اللهُ نَفسَہُ الزَّکیۃَ) کے پاکیزہ پیکر کے استقبال میں شرکت کے لئے عراق کے دورے پر نجف پہنچے تو ان کا آمد پر عراق کے وزیراعظم جناب علی فالح الزیدی اور ملک کے اعلیٰ عہدیداروں کی ایک جماعت نے ان کا سرکاری استقبال کیا۔
صدر کے ساتھ جانے والے وفد میں رہبر معظم انقلاب کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ، حجتالاسلام والمسلمین محسنی قمی، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور قائم مقام اسپیکر بھی شامل ہیں، عراق کے وزیراعظم سے بھی ملاقات اور بات چیت کریں گے۔
انقلاب اسلامی کے رہبرِ شہید اور ان کے شہید اہل خانہ کی میتیں لے جانے والے طیارہ نجف بین الاقوامی ہوائی اڈے میں
نجف اشرف میں شہید امام سیدعلی خامنہ ای کی تشییع کے آغاز سے قبل امیرالمومنین علی (علیہ السلام) کے روضۂ مبارک کا خاص ماحول
امیرالمومنین کے روضے میں موجود لوگ نعرے لگا رہے ہیں "لبیک سید مجتبیٰ"، "ہیهات منا الذلۃ"، "الیوم یوم الإنتقام"، "یا لثارات الحسین(ع)"، "الموت لأمریکا"، "الموت لإسرائیل"۔
قائدِ امت اور ان کے خاندان کے پاکیزہ پیکر لے جانے والا طیارہ نجف اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر گیا۔
عراق کے وزیراعظم علی فالح الزیدی بھی نجف اشرف ہوائی اڈے میں حاضر ہیں تاکہ مسعود پزشکیان کی سربراہی میں ایران کے اعلیٰ سطحی وفد اور امامِ شہید کے پاکیزہ پیکر کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں۔
عراق کے "ہم آہنگی فریم ورک" کے اعلیٰ سطحی وفد کی نجف ہوائی اڈے میں آمد
شیعیانِ عراق کے "ہم آہنگی فریم ورک" کا رسمی وفد آیتالله سید علی خامنهای کے پیکر کے استقبال کے لئے نجف اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ گیا۔
نجف ہوائی اڈے میں تشییع کے تاریخی استقبال کی لئے فل الرٹ
نجف بین الاقوامی ہوائی اڈے کا مرکزی پلیٹ فارم شہید امام آیتالله سید علی حسینی خامنهای (رضوانالله تعالی علیہ) کے پاکیزہ پیکر کے استقبال کے لیے تیار کر دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ عراق کی سرزمین میں اس عظیم شہید کے رسمی استقبال اور تاریخی تشییع جنازہ کی تقریبات کا آغاز ہوگا۔
بریگیڈیئر جنرل الحاج اسماعیل قاآنی کی نجف ہوائی اڈے پر موجودگی
آپ کا تبصرہ