بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی دفاعی افواج کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا سے ملاقات کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، انقلاب اسلامی کے رہبر معظم اور مسلح افواج کے کمانڈروں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر ایران کی حکومت، قوم اور مسلح افواج کو تعزیت پیش کی اور ایرانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی، تہذیبی اور برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا: حالیہ دہشت گردی کا اقدام پاکستان کے عوام کے لئے باعث تکلیف اور گہرے افسوس کا باعث بنا ہے اور یہ احساس صرف حکام تک محدود نہیں ہے، بلکہ پاکستان کی قوم بھی اس مصیبت میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔
پاکستانی دفاعی افواج کے کمانڈر انچیف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید وزیر دفاع کے دورہ اسلام آباد اور اس کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے دفاعی اور فوجی تعاون کے رجحان بڑھ گیا ہے، باہمی تعاون کے عزم میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انھوں نے مزید کیا: مختلف دفاعی شعبوں میں اسلام آباد اور تہران کا باہمی تعاون، ایک سازگار راستے پر گامزن ہے اور دونوں جانب کی مشترکہ خواہش کے ساتھ، یہ تعاون مضبوطی سے جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ