اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے کی جانے والی مؤثر اور ہدفی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ملک کے جنوبی ساحلی علاقوں اور آبنائے ہرمز میں حالات معمول پر نہیں آ جاتے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کے دفاعی نقطۂ نظر میں پورا ملک ایک اکائی ہے اور تہران سے لے کر جنوبی علاقوں تک ہر خطہ یکساں اہمیت رکھتا ہے۔
جنرل موسوی کے مطابق ایران کی مسلح افواج ملک بھر سے اپنے اہداف کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی اور یہ سلسلہ امن و استحکام کی بحالی تک برقرار رہے گا۔
آپ کا تبصرہ