بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سعودی عرب کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ بدھ کی صبح کے وقت مغربی سعودی عرب میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، یمنی فوج نے جارح سعودی رجیم کے ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
جارح و مجرم سعودی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی حملوں کے بعد "جدہ"، "ینبع" اور "الطائف" شہروں میں انتباہی سائرن فعال ہو گئے ہیں۔
کچھ عرب ذرائع نے کہا ہے کہ یمن کا ایک بیلسٹک میزائل جدہ میں سعودی حکومت کے ٹھکانوں پر لگا ہے۔
جارح سعودی اتحاد نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ الطائف میں سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے یمنی فوج کے میزائل حملے کا مقابلہ کیا ہے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ