بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل پاسدارا سید مجید موسوی نے انقلاب اسلامی کے رہبر شہید کے وداع و تشییع کی آمد پر ایک پیغام لکھا جس کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
"يا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ * ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ راضِيَةً مَرْضِيَّةً * فَادْخُلِي فِي عِبادِي * وَ ادْخُلِي جَنَّتِي"
اے پورا اطمینان رکھنے والے نفس! * تو پلٹ آ اپنے پروردگار کی طرف اس طرح کہ تو اس سے خوش رہے اور وہ تجھ سے خوش ہو * تو شامل ہو جا میرے خاص بندوں میں * اور داخل ہو جا میری جنت میں۔"
ہم دکھ بھرے دلوں اور غمزدہ قلب کے ساتھ اپنے رہبر شہید ـ اس یگانۂ دوران کو ان کے ابدی مقام کی طرف رخصت کر رہے ہیں، ـ ہم ان کے خدا سے عہد کرتے ہیں کہ ان اعلیٰ اہداف کے حصول تک ـ جنہیں انہوں نے اپنی شریفانہ قیادت کے دوران اسلامی معاشرے کے لئے متعین کیا، ـ ایک لمحہ بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ہمارا راستہ اور مشن وہی ہوگا جو انقلاب اسلامی کے رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا: ملت کا ہر رکن جو دشمن کے ہاتھوں شہید ہوتا ہے، بجائے خود انتقام کی فائل کا نیا موضوع بن جاتا ہے۔
جو سخت اور غیرمتوقعہ طمانچے دشمن کو لگے ہیں، ان کی کوئی انتہا نہیں ہے، کیونکہ حق و باطل کے درمیان جنگ کبھی ختم نہیں ہوتی اور نہیں ہوگی۔ اور ایران کی شریف امت کے لئے اعلان کرتا ہوں کہ ایرواسپیس فورس میں آپ آپ کے جان نثار، آپ کی طرف سے آپ کے غضب کے خوشے دشمن کے سر پر برساتے آئے ہیں اور برساتے رہیں گے۔
ولایت کا سپاہی اور ملت کا جان نثار
سید مجید موسوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ