27 مئی 2026 - 19:45
ایران-امریکہ جنگ؛ جنگ ختم کرنے کے لئے ٹرمپ کو ذلت قبول کرنا پڑے گی

امریکی مصنف اور تجزیہ کار تھامس فریڈمین نے لکھا: "ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے اور کم از کم رعایتیں حاصل کرنے کے لئے "ذلت اور پسپائی" قبول کرنا پڑے گی؛ اور دوسری بات یہ کہ کیا وہ اسی پسپائی کو "ایک عظیم اور لذیذ فتح" کے طور پر عوام کو بیچتا ہے یا نہیں!؟

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ نیویارک ٹائمز اخبار نے ـ تھامس فریڈمین (Thomas Friedman) کے قلم سے ـ ایک تنقیدی اور تند و تیز کالم میں ایران کے خلاف جنگ کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کا مذاق اڑایا اور لکھا کہ ان پالیسیوں کا نتائج واشنگٹن کے لئے شکست، بھاری اخراجات اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں تھا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تھامس ایک تند و تیز اور تذلیل آمیز کالم میں ایران کے خلاف جنگ کے نتائج کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی خیالی فتحمندیوں کی داستان پر سوال اٹھایا اور لکھا: "مسٹر ٹرمپ، یہ شکست کا تلخ ذائقہ ہے، فتح کا عشائیہ نہیں!" (یعنی: مسٹر ٹرمپ: یہ لابسٹر نہیں بلکہ کوے کا گوشت ہے)۔

اس اخبار نے ایران کے مقابلے میں واشنگٹن کے کامیابیوں کے بارے میں ٹرمپ کے دعوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ ان پالیسیوں سے جو کچھ حاصل ہؤا ہے وہ فتح نہیں، بلکہ امریکی حکومت کے لئے بھاری سیاسی اخراجات اور اسٹراٹیجک شکستوں کا ایک مجموعہ ہے۔

نیویارک ٹائمز نے اس یادداشت میں لکھا ہے کہ کہ برتری دکھانے اور ایران کے سامنے کامیابی کی تصویر پیش کرنے کی ٹرمپی کوشش عملی اور سیاسی حقائق سے متصادم ہے۔

اخبار نے لکھا ہے: امریکہ کو اس راستے میں ابتدائی اندازوں سے زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں۔

اخبار نے انتہائی سخت اور تنقیدی لب و لہجے میں واضح لکھا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیاں نہ صرف واشنگٹن کے اعلان کردہ اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، بلکہ علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کے بارے میں عدم اعتماد میں اضافے کا سبب بھی بنی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

تصویری خبر | ایران-امریکہ جنگ؛ یہ کوے کا گوشت ہے لابسٹر کا نہیں مسٹر ٹرمپ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha