26 مئی 2026 - 01:42
رہبر شہید کی بھینچی ہوئی مٹھی کی قسم؛ دشمن کو جہنمی جواب دیں گے / جدید ایئر ڈیفنس سسٹم بروئے کار لائیں گے، جنرل عبداللٰہی

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹرز کے سربراہ نے کہا: مسلح افواج کسی بھی ممکنہ جارحیت کا شدید اور جہنمی جواب دینے کے لئے، مکمل طور پر تیار ہیں۔ / ممکنہ جنگ کی صورت میں جدیدترین  فضائی دفاعی سسٹم بروئے کار لایا جائے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹرز کے سربراہ فلائٹ میجرجنرل ڈاکٹر علی عبداللٰہی نے کہا:

- خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے انتظام کے لئے رہبر انقلاب کے پروگرام اور حکمت عملیاں، "طاقتور ایران" کی اسٹراٹیجی کے سائے میں، خطے کے مستقبل اور نئی عالمی ترتیب کو یقینی بنائیں گی۔

- خطے کی نئی ترتیب میں اجنبیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

- ہمارے رہبر شہید کی بھینچی ہوئی مٹھی کی قسم! تاریخ کے تلخ تجربات کے دہرائے جانے کی اجازت نہیں دیں گے، اور اللہ کے اذن سے، ایران کی طاقت اور سربلندی کو دشمن پر مسلط کریں گے۔

- مسلح افواج کسی بھی ممکنہ جارحیت کا شدید اور جہنمی جواب دینے کے لئے، مکمل طور پر تیار ہیں۔

- جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں، دشمن کے فضائی حملوں سے زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے، جدیدترین  فضائی دفاعی سسٹمز بروئے کار لائیں گے۔

- ایران کے فضائی دفاع نے تیسری مسلط کردہ جنگ میں ماضی کے مقابلے میں کہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا؛ ان شاء اللہ ہم نئے سسٹمز کو بروئے کار لائیں گے۔

- دشمن نے بارہا دعویٰ کیا کہ اس نے بحری، فضائی اور میزائل شعبوں میں ہماری فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے؛ لیکن ہم نے ہمیشہ میدان جنگ میں دکھایا کہ ہماری تمام تر صلاحیتیں قائم و دائم ہیں۔

- ہم آخر تک دشمنوں سے لڑتے رہیں گے اور ان پر شکست مسلط کریں گے۔

- ہمارے آلات و اوزار میں جدید تقاضوں کے مطابق ترقی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور یہ معاملہ میدان میں بالکل آشکار ہے اور اگر جارحیت ہوئی تو دشمن ہماری نئی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھ لے گا۔

- ایران کے فضائی دفاع نے تیسری مسلط کردہ جنگ میں، ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا؛ ان شاء اللہ ہم نئے نظامات کو بروئے کار لائیں گے اور دشمن کے فضائی حملوں کا پہلے سے زیادہ بہتر اور مؤثر انداز سے مقابلہ کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا:

- جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ ایران کے مطالبات کی تکمیل ہے اور اگر امریکہ نہ مانے تو اسے زیادہ سے زیادہ شکستوں سے دوچار کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha