اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مرکزی قرارگاہ خاتم الانبیاء کے کمانڈر سرلشکر علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ایران ہر قسم کی جارحیت کا سخت اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
شہداء جنگِ رمضان کی یاد میں جاری ایک تقریب کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے امریکی اور صہیونی حمایت یافتہ جنگ کے دوران استقامت اور مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کی۔ ان کے مطابق ایران کی عوام نے ایمان، قومی اتحاد اور مقامی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے دشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا۔
سرلشکر عبداللہی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو مزید بیداری اور دانشمندی کی ضرورت ہے، جبکہ شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے حوصلے اور استقامت کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران خلیج فارس میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا اور دشمن قوتوں کو اس خطے سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کی نئی علاقائی حکمتِ عملی اور “ایرانِ مضبوط” کا نظریہ خطے کے مستقبل کو محفوظ بنائے گا، جہاں بیرونی طاقتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور قومی وقار کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ