5 اپریل 2026 - 06:43
وعدہ صادق-4 کی 94ویں لہر؛ حیفا، تل ابیب، دیمونا اور بحرین میں صہیونی-امریکی ٹھکانوں پر میزائل-ڈرون حملے

وعدہ صادق-4 کی 94ویں لہر کی تین مرحلاتی کاروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شہروں حیفا اور دیمونا تک صہیونی ٹھکانوں اور بحرین سمیت خلیج فارس کی ریاستوں میں ـ بشمول بحرین ـ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا اور بحرین کی شیخ عیسی بندرگاہ پر تیسرے ملک کے حامل صہیونی بحری جہاز کو ٹھیک نشانے پر لگنے والے میزائلوں کا نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کا بیان درج ذیل ہے:

بِسم اللہِ الرَّحمَنِ الرَّحِیمِ

ہفتے کے دن علی الصبح وعدہ صادق-4 کی 94ویں لہر کا آغاز کوڈنیم "یا أُمَّ البِنِین(س)" سے شروع ہوئی۔ اس کاروائی میں مقبوضہ فلسطین کی سرزمین کے مرکز اور جنوب میں صنعتی اور فوجی مراکز کو خرمشہر، عماد اور خیبرشکن بیلسٹک میزائلوں اور تباہ کن ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کاروائی میں دیمونہ، نقب، بئرالسبع اور رامات گان میں فوجی ٹھکانوں اور عسکری صنعتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وعدہ صادق-4 کی 94ویں لہر کی کاروائی کے ایک مرحلے میں کویت میں امریکی اڈے "العدیری" میں چینوک (Chinook) ہیلی کاپٹروں کی تیاری اور ان کے آلات اور ہارڈویئرز کے ہینگرز کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

عراق کی مقاومت اسلامی نے بھی اسی دوران امریکی-صہیونی ٹھکانوں کو 19 میزائل-ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔

صہیونیوں طفل کُشوں اور امریکی دہشت گردوں کی خواری اور ذلت پر خطے کی اقوام کا سجدۂ شکر اور پوری دنیا میں مؤمنوں کی دعا اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے لئے ایک عظیم کامیابی ہے۔

خطے میں وسیع، عظیم اور طاقتور مقاومتی محاذ نے انتہائی مؤثر، متواتر اور کارآمد کاروائیوں نے امریکی - صہیونی جارحوں گھٹن سے دوچار کر دیا ہے۔ یمن کی اسلامی مقاومت نے بیلسٹک میزائل فائر کرکے تل ابیب میں بن گوریون ہوائی اڈے نیز مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں پر کاری ضربیں لگائی ہیں

خدائے منّان پر توکل کے ساتھ، محاذ مقاومت کے تمام شہیدوں کا بدلہ لیا جائے گا۔

"وَمَا النَّصْرُ إِلاَّ مِنْ عِندِ اللّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha