بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ 10 لاکھ عراقیوں نے انقلاب اسلامی کے رہبر شہید آیت اللہ العظمی امام سید علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کے جنازے میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کرائی اور اپیل کی ہے کہ امام شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تشییع جنازہ عراق میں بھی انجام دی جائے۔
واضح رہے کہ عراقی مقاومتی تحریکیں 40 روزہ جنگ میں رہبر شہید کے قتل کا انتقام لینے اور عراقیس سرزمین سے جارح اور دہشت گرد امریکیوں اور نیٹو فورسز کو مار بھگانے کی غرض سے میدان جنگ میں اتریں اور صرف امریکی اڈوں پر 600 سے زائد حملے کئے، امریکی ایئر فیولنک جہازوں پر حملے کئے، نیٹو کو مار بھگایا اور امریکہ کو آڈے خالی کرنے اور دور دراز کے علاقوں میں چھپنے پر مجبور کیا۔
ان جہادی کاروائیوں میں متعدد بہادر عراقی مجاہدین نے جام شہادت بھی نوش کیا۔
نیز عراقی عوام بڑے پیمانے پر اشیائے ضرورت کئی بڑی کھیپیں ایران بھجوا دیں، یہاں تک کہ مالی امداد بھی فراہم کی۔
جنگ شروع ہونے کے پہلے دن سے ہی ایرانی عوام سڑکوں پر آئے، اور ملک کے تمام شہروں کی سڑکوں پر راتوں کو ریلیاں اور اجتماعات کا اہتمام کیا اور یہ سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔
اور اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام شہروں میں، ہر شب کی عوامی ریلیوں اور اجتماعات کو صحت، تعلیم اور مختلف النوع پروگراموں کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جاتی ہیں جن کے لئے ایران کے 2500 جانے پہچانے موکبوں کے ساتھ، 115عراقی موکب بھی عوام کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
غرضیکہ کچھ ممالک کے عوام نے جنگ کے ایام میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عملی اظہار کیا جن میں عراق، روس، پاکستان تاجیکستان وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ