12 مئی 2026 - 16:17
پاکستان کے عوام اپنے رہبر شہید کے قاتلوں ٹرمپ اور نیتن یاہو سے سخت نفرت کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا رہبر شہید سید علی خامنہ ای کو خراج تحسین پیش

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،  پاکستان کے عوام اپنے رہبر شہید کے قاتلوں ٹرمپ اور نیتن یاہو سے سخت نفرت کرتے ہیں! جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے ایلائز ‘کیفر کردار’ تک نہیں پہنچیں گے ہمارے دل کو ٹھنڈک نہیں پہنچے گی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری۔

یاد رہے اپوزیشن لیڈر سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان راجہ ناصر عباس 10 مئی 2026، بروز اتوار، شہید امت کانفرنس پشاور میں رہبر امام خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے خطاب کر رہے تھے۔

وہ اس سے قبل پشاور میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رہ کی جائے شہادت (مدرسہ) پہنچے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha