بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
دہشت گرد امریکی صدر نے دعویٰ کیاتھا کہ:
- دنیا کے کئی ممالک نے امریکہ سے پوچھا ہے کہ کیا ہم ـ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ـ ان کے غیر جانبدار اور بے گناہ جہازوں کو آزاد کرانے میں مدد کر سکتے ہیں؟
- ہم نے ایران، مشرق وسطیٰ اور امریکہ کی خاطر، ان ممالک سے کہا ہے کہ ان کے پھنسے ہوئے جہازوں کو اس آبراہ سے نکال دیں گے، تاکہ وہ آزادانہ طور پر اپنا کام جاری رکھیں۔
- یہ عمل "فریڈم پراجیکٹ" کے نام سے پیر کی صبح کو آغاز ہوگا۔
- میرے نمائندے ملک ایران کے ساتھ بہت مثبت بات چیت کر رہے ہیں، اور یہ بات چیت بہت مثبت نتائج پر منتج ہو سکتی ہے۔
- جہازوں کی نقل و حرکت محض ان افراد، کمپنیوں اور ممالک کو آزاد کرانے کے لئے ہوگی جن سے غلطی سرزد نہیں ہوئی بلکہ حالات کا شکار ہوئے ہیں۔ یہ امریکہ، مشرق وسطیٰ کے ممالک اور خاص طور پر ایران کی جانب سے ایک انسان دوستی پر مبنی اقدام ہے!۔
ٹرمپ کے دعوے کی تردید / آبنائے ہرمز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا:
- آبنائے ہرمز کے انتظام کے عمل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے نافذ کردہ پروٹوکولز کی پیروی کرنے والے غیر فوجی اور تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت، اگر متعینہ راستوں سے، ہم آہنگی کے ساتھ، انجام پائے تو ان کو مکمل سلامتی میسر ہوگی۔
- دوسری کسی قسم کی نقل و حرکت، جو سپاہ پاسداران کی بحریہ کے اعلان کردہ اصولوں کے منافی ہے، سنجیدہ خطرات سے دوچار ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو پوری طاقت سے روک لیا جائے گا۔
مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹرز کا بیان
خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹرز نے اپنے بیان میں اعلان کیا:
- "تمام تجارتی اور تیل بردار جہازوں کو اعلان کرتے ہیں کہ وہ آبنائے ہرمز میں تعینات مسلح افواج سے ہم آہنگی کے بغیر، آبنائے ہرمز سے گذرنے سے پرہیز کریں، تاکہ ان کی سلامتی خطرے سے دوچار نہ ہو۔
- اگر امریکی جنگی جہاز کسی بھی بہانے سے آبنائے ہرمز کی طرف پیشقدمی کریں تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ امریکی جہاز آج چوری چپکے آبنائے ہرمز کی طرف آئے تھے جنہیں ایرانی فوجی بحریہ نے کروز میزآئل اور ڈرونز فائر کرکے مار بھگایا۔
ایک امریکی جہاز کو دو میزائل مار کر تباہ کیا گیا۔
ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ فجیرہ پٹروکیمیکلز میں آتشزدگی امریکی شرانگیزیوں کا نتیجہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ