19 اکتوبر 2026 - 09:52
مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی کشیدگی بڑھنے کے خدشے پر امریکی سفارت خانوں کی وارننگ

مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک میں قائم امریکی سفارت خانوں نے خطے میں تصادم پھیلنے اور امریکی مفادات کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکی سفارت خانوں نے سکیورٹی انتباہات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے اور موجودہ تنازعے کے دائرے میں وسعت آنے کے امکانات کے باعث امریکی شہری زیادہ محتاط رہیں۔

ان انتباہات میں خبردار کیا گیا ہے کہ خطے کی سکیورٹی صورتِ حال تیزی سے بگڑ سکتی ہے اور موجودہ محاذوں سے آگے بھی پھیل سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں پروازیں منسوخ ہونے، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند ہونے اور فضائی آمدورفت میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ انتباہات سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، اردن، بحرین، عمان، قطر، عراق، لبنان، یمن، ایران اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے حوالے سے جاری کیے گئے ہیں۔

ان انتباہات کے ایک اور حصے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران دنیا کے مختلف مقامات پر امریکی مفادات، امریکی کمپنیوں اور امریکہ سے متعلق دیگر مراکز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha