19 اکتوبر 2026 - 10:31
میکرون کا اعتراف: ایران کے خلاف جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جنگ کو قرار دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی (ابنا) کے مطابق، میکرون نے اپنے ایک بیان میں، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کی تردید قرار دیا جا رہا ہے، واضح کیا کہ ایران کے خلاف جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ بارہا دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ امریکا آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے اور وہاں سے لاکھوں بیرل تیل گزر رہا ہے۔ تاہم، وہ ایران کے خلاف جنگ کے ایندھن کی قیمتوں پر پڑنے والے اثرات کو تسلیم کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب، میکرون نے فرانس میں حکومت کے خلاف ہونے والے وسیع عوامی احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن مظاہرین کو لوٹ مار کرنے والوں اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے برابر نہیں سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بجا طور پر یہ محسوس کرتے ہیں کہ ایندھن کی قیمتیں حد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں، اور اس اضافے کی وجہ ایران کے خلاف جنگ ہے۔

میکرون نے مزید کہا: آج رات ہم سب غصے میں ہیں۔ سڑکوں پر پیش آنے والے واقعات اور تباہی کو دیکھ کر ہمیں شرمندگی بھی محسوس ہوتی ہے۔‘‘

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha