2 مئی 2026 - 21:21
صمود فلوٹیلا کے شرکاء کا اغوا دہشت گردی کا مصداق ہے، جنرل قاآنی

سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا: صمود فلوٹیلا پر صہیونی مجرموں کا حملہ اور اس میں شامل حریت پسندوں کا اغوا بین الاقوامی دہشت گردی کا مصداق ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل الحاج اسماعیل قاآنی نے، صہیونی مجرموں کی طرف سے صمود فلوٹیلا میں شریک حریت پسندوں پر حملے اور انہیں اغوا کرنے پر ایک پیغام جاری کیا جو درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

صمود فلوٹیلا پر صہیونی مجرموں کا حملہ اور اس میں شامل حریت پسندوں کا اغوا بین الاقوامی دہشت گردی کا مصداق ہے؛ اور غزہ کے مظلوم عوام کا محاصرہ توڑنے اور صہیونی کے چنگل سے فلسطینی بچوں اور خواتین کی نجات کے لئے صمود کے حریت پسندوں کی یہ کوشش طفل کُش صہیونی دجالوں کے خلاف دنیا بھر کے انسانوں کی عالمی تحریک کے عروج کا عملی ثبوت ہے۔

صہیونیوں کے بزدلانہ جرائم، غزہ کے مظلوم عوام کا محاصرہ توڑنے کے لئے، دنیا بھر کے حریت پسندوں کے عزم کو مزید مضبوط کر دیتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha