21 نومبر 2026 - 09:36
علی اکبر ولایتی: امریکی سکیورٹی چھتری بحرین میں حکومت اور عوام کی خلیج ختم نہیں کر سکتی

رہبرِ انقلاب کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ علمائے دین، بالخصوص آیت اللہ عیسیٰ قاسم پر دباؤ اور شہری مطالبات کو دبانے سے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے مزید بڑھیں گے۔ ان کے مطابق نہ امریکہ کی فرسودہ سکیورٹی چھتری اور نہ ہی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا سراب اس خلیج کو ختم کر سکے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،رہبرِ انقلاب کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ علمائے دین، بالخصوص آیت اللہ عیسیٰ قاسم پر دباؤ اور شہری مطالبات کو دبانے سے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے مزید بڑھیں گے۔ ان کے مطابق نہ امریکہ کی فرسودہ سکیورٹی چھتری اور نہ ہی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا سراب اس خلیج کو ختم کر سکے گا۔

علی اکبر ولایتی نے عربی زبان میں تحریر کردہ اپنے پیغام میں بحرین کے حکمرانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے دین پر دباؤ ڈالنا، بالخصوص آیت اللہ عیسیٰ قاسم کو نشانہ بنانا اور شہری مطالبات کو کچلنا حکومت اور معاشرے کے درمیان خلیج کو مزید گہرا کر دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستند اسلامی فکر میں سیاسی اصالت اور مشروعیت کا سرچشمہ عوام کی مرضی ہے اور عوام کی رضامندی کے بغیر کوئی سیاسی نظام پائیدار نہیں رہ سکتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha