اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں الشقیق بجلی گھر اور جیزان بندرگاہ کے خلاف فوجی کارروائی انجام دی گئی ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ حملے براہِ راست اور درست نشانے پر کیے گئے، جن کے نتیجے میں مقررہ اہداف کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ الشقیق پاور پلانٹ اور جیزان بندرگاہ کو نشانہ بنانے کی کارروائی سعودی عرب کے حالیہ حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی صعدہ اور المخا کے بجلی گھروں پر سعودی حملوں اور آج الحدیدہ بندرگاہ کے ایک گھاٹ پر کیے گئے حملے کے ردعمل میں انجام دی گئی۔
بیان میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ یا یمن کے بجلی گھروں پر کسی بھی حملے کا جواب سعودی عرب کی بندرگاہوں اور بجلی گھروں کو براہِ راست نشانہ بنا کر دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ