بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سیّد مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے "قومی یوم خلیج فارس" پر اپنے پیغام میں زور دیا کہ خلیج فارس میں ایک نیا باب رقم ہؤا ہے اور آبنائے ہرمز میں نئے قانونی ضوابط اور نئے انتظام کا نفاذ، خطے کے تمام ممالک کی آسائش اور ترقی کے لئے مفید ہوگا۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کے اہم نکات:
- خطے کی مسلم اقوام اور اسلامی ایران کے شریف عوام کے لئے خدائے متعال کی ایک بےمثال نعمت "خلیج فارس" ہے۔
- یہ تزویراتی اثاثہ ماضی سے آج تک شیاطین کی لالچ کو ابھارتا رہا ہے۔
- ملت ایران ـ جو خلیج فارس کے سب سے طویل زمینی ساحل کی مالک ہے ـ اس کی آزادی اور اجنبیوں اور جارحوں سے نمٹنے کی راہ میں ـ سب سے زیادہ جانفشانیاں دیتا دیتی آئی ہے؛ پرتگالیوں کو مار بھگانے سے لے کر ولندیزی استعمار کے خلاف جدوجہد تک، اور برطانوی استعمار اور حالیہ جنگ میں عالمی جابروں کی سب سے بڑی یلغار کو شکست دینے تک۔
- آج نہ صرف عالمی رائے عامہ میں، بلکہ حتیٰ خطے کے حکام کے لئے ثابت ہؤا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی اجنبیوں کی موجودگی، بدامنی کا سب سے بڑا سبب ہے۔
- اللہ کے فضل و کرم سے خلیج فارس کے خطے کا تابناک مستقبل، امریکی موجودگی کے بغیر اور خطے کی اقوام کی ترقی، آسائش اور خوشحالی کی خدمت میں میں ہوگا۔
- ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ "شریکِ تقدیر" ہیں اور ہزاروں کلومیٹر کے فاصلے سے حریصانہ شرانگیزی کرنے والے اجنبیوں کے لئے خلیج فارس میں کوئی جگہ نہیں ہے مگر اس کے پانیوں کی اتہاہ گہرائیوں میں۔
- 90 ملین غیور اور شریف ایرانی ملک کے اندر اور باہر، ایران کی تمام صلاحیتوں کو قومی سرمایہ جانتے ہیں اور اس کی حفاظت کریں گے۔
- اسلامی ایران آبنائے ہرمز پر اپنا انتظام نافذ کرنے کے شکرانے کے طور پر، خلیج فارس کے خطے کو محفوظ بنائے گا اور متحارب دشمن کی غلط فائدے اٹھانے کی بساط کو لپیٹ لے گا۔
- آبنائے ہرمز کے جدید قواعد و ضوابط پورے خطے کی تمام اقوام کے لئے خوشحالی اور ترقی کا نیا دور رقم کریں گے، اور اس کے اقتصادی فوائد قوم کو دلوں کو خوشنود کریں گے، بِإذنِ الله ولَو کَرِهَ الکافرون. (اللہ کے اذن سے، خواہ کافر لوگ ناپسند ہی کیوں نہ کریں)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترتیب و ترجمہ: فرحت حسین مہدوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ